Thursday, October 22, 2020
Home Uncategorized شہرقائد میں 20 ماہ سے جاری ٹاگٹڈآپریشن کے دوران 2429 افراد قتل،...

شہرقائد میں 20 ماہ سے جاری ٹاگٹڈآپریشن کے دوران 2429 افراد قتل، 175 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا، رپورٹ

sindh governmentکراچی،محکمہ داخلہ سندھ کے کرائم مانیٹرنگ سیل کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق 5 ستمبر 2013 کو کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے آغاز سے مئی 2015 تک 20 ماہ کے دوران کراچی میں 2429افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا جبکہ اس دوران175 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بم دھماکوں اور دیگر واقعات میں 195 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ کراچی کے تینوں زونل ڈی آئی جیز، سی آئی اے اور سی ٹی ڈی کی رپورٹس کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشن کے20 ماہ کے دوران 767 تاجروں کو بھتے کی پرچیاں دی گئیں اور 343 شہریوں کو تاوان کی غرض سے اغوا کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران شہریوں کو 10609 گاڑیوں، 512 موبائل فونز سے محروم کردیا گیا۔
چوری و ڈکیتی کے 1832 جبکہ اسٹریٹ کرائمز کے443 3واقعات رپورٹ ہوئے۔ محکمہ داخلہ سندھ کرائم مانیٹرنگ سیل کو ملنے والی رپورٹ میں کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف جرائم میں ملوث 50222 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس نے ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت گری کی دیگر وارداتوں میں ملوث 1279 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ اس کے علاوہ پولیس نے432 بھتہ خور، 1245 ڈکیت اور اغوا برائے تاوان کے 155ملزمان کو گرفتار کیا۔ 20 ماہ کے دوران پولیس نے مختلف اقسام کے 8246 ہتھیار برآمد کر کے 150 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

آدھے گھنٹے میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی، آدھے گھنٹے میں ٹارگٹ کلنگ کے تین واقعات میں تین افراد جاں بحق، شہر میں خوف وہراس پھیل گیا، ٹارگٹ...

گلشن اقبال 13 ڈی میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی۔ ریسکیو...

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...

کھارادر میں تجاوزات کےخلاف آپریشن،ٹھیلے اور پتھارے ضبط

کراچی، انسداد تجاوزات ضلع جنوبی نے کھارادر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد پتھارے اور ٹھیلے ضبط کرلئے گئے، ذرائع کے مطابق...