Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خاقان مرتضیٰ ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات

سول ایوی ایشن کا ڈی جی تعینات، ذرائع سی اے اے کے مطابق فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان...

ملازمت سے برطرفی، اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورہ

ملازمت سے برطرفی کا سن کر اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورپڑگیا، حبیب الرحمن کو اس...

سندھ بار کونسل انتخابات، وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا

وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا، سندھ بارکونسل کےانتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن واپس. ایڈووکیٹ جنرل...

لاک ڈاؤن ، سندھ حکومت کا نیا نوٹیفکیشن جاری

کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے سندھ حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. نوٹیفکیشن میں کاروباری...

شہرقائد کو مثالی شہر بنانے کے لیے کوشاں ہیں، شرجیل میمن

sharjeel-memon320x180کراچی، وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہم اس صوبے کو صاف سبز اور پرامن بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ یہ شہر اور صوبہ ایک بار پھر روشنیوں سے جگمگا اٹھے اور یہاں کی معیشت کو پروان چڑھنے کے مواقع مل سکیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ سے کراچی میں سڑکوں کی مرمت اور یہاں پر اسٹریٹ لائٹوں سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے خصوصی گرانٹ کی اپیل کی تھی، جس کو انہوں نے منظور کرلیا ہے جبکہ شہر میں ترقیاتی کاموں کا جھال تیزی سے پھیلانے کے لئے سندھ حکومت اور محکمہ بلدیات دن رات کوشاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی میں کاٹی کی جانب سے ’’صاف سرسبز سندھ، پرامن سندھ‘‘ مہم کے تحت منعقدہ شجرکاری اور صفائی مہم میں حصہ لینے اور بعد ازاں کاٹی کے مرکزی دفتر میں ان کے عہدیداران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی، ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومرو، ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ، کاٹی کے صدر راشد احمد صدیقی، سابق صدزبیر چھایا، گلزار فیروز، فرخ مظہر، میٹروپولیٹن کمشنر کراچی مسعود عالم، ڈی سی کورنگی آصف جام صدیقی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف، ایڈمنسٹریٹر کورنگی محمد راشد، ایم سی مسرور میمن سمیت دیگر اعلیٰ افسران اور صنعتکاروں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ موجود تھی۔ قبل ازیں صوبائی وزیر نے کاٹی کے باہر مین سڑک پر گرین بیلٹ پر شجر کاری مہم کے تحت پودہ لگایا اور بعد ازاں انہوں نے سڑک پر جھاڑو لگا کر مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد اس شہر اور صوبے کو گندگی سے پاک کرکے صاف و ستھرا اور روشنیوں کا شہر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی کے صنعتکاروں کا جام صادق علی پل کے حوالے سے کئی سال سے اس کی مرمت کے حوالے سے جو مطالبہ تھا اس کو پورا کرتے ہوئے اس پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور یہ کام دن رات جاری ہے اور انشاء اللہ آئندہ تین ماہ کے اندر اندر اس پل کے دونوں ٹریکس کو مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز بھی ہم نے کراچی کے شہریوں کو ٹریفک کے عذاب سے نجات دلانے کی غرض سے مادر جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھا ہے اور یہ انڈر پاس بھی چار ماہ کے اندر اندر مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی تمام وہ سڑکیں جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں یا جن جن سڑکوں پر مرمت درکار ہے ان کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے خصوصی درخواست کی تھی، جس کو انہوں نے منظور کرلیا ہے اور جلد ہی شہر بھر کی وہ تمام سڑکیں جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں یا ان پر استرکاری کی ضرورت ہے ان پر کام کا آغاز کردیا جائے گا اور شہر بھر میں خراب اسٹریٹ لائٹس کی ازسر نو تنصیب کا کام بھی آئندہ ہفتہ سے شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس شہر کو اوون کرتے ہیں اور اس شہر اور صوبے کو مثالی صوبہ بنانے کا جو عزم کیا ہے اور یہاں کے عوام کو وسائل ان کی دہلیز تک پہنچانے کا جو وعدہ کیا ہے، اس کو ضرور پورا کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ کے الیکٹرک سمیت سندھ بھر میں واپڈا اور حیسکو کی جانب سے زیادتیوں کا سلسلہ بڑھ رہا ہے اور سندھ کے دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے تک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کے الیکٹرک ، واپڈا اور حیسکو کو متنبہ کرتا ہوں کہ وہ سندھ صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کرے ورنہ ہم شدید عوامی احتجاج کریں گے۔ بعد ازا ں صوبائی وزیر نے کاٹی کے مرکزی دفتر میں ان کے عہدیداران سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر کورنگی انڈسٹریل ایریا میں درپیش مسائل پر کاٹی کے صدر اور دیگر عہدیداران نے ان کی توجہ دلائی اور خصوصاً علاقے میں صفائی ستھرائی اور پانی کی فراہمی سمیت دیگر مسائل کی نشاندہی کی۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر موجود ایڈمنسٹریٹر کراچی، ایم ڈی واٹر بورڈ اور متعلقہ ڈسٹرکٹ کے افسران کو فوری طور پر تمام شکایات کے ازالے کی ہدایات کی اور اس کی رپورٹ تین روز میں پیش کرنے کے احکامات دئیے۔

Open chat