Thursday, October 22, 2020
Home Trending شہریارخان بلا مقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب

شہریارخان بلا مقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب

1274420_CUSTOM_1کراچی، شہریار خان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صرف شہریار خان نے ہی پی سی بی چیئرمین کے عہدے کے لیے کاغذات جمع کرائے تھے، لہٰذا وہ بلا مقابلہ اس عہدے کے لیے منتخب ہو گئے ہیں، ان کی تقرری کا باضابطہ اعلان آج کیا گیا ہے۔ جبکہ 18اگست کو پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں شہریار خان اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیں گے۔

شہریار خان اس سے قبل 2003 میں جنرل توقیر ضیا کے استعفے کے بعد پی سی بی کے چیئرمین مقرر کیے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تقرری سے پی سی بی میں پائی جانے والی افراتفری اور بے جا بیان بازی بھی بند ہو جائے گی۔ ہندوستان میں شہریار خان کے خاندانی مراسم کی وجہ سے توقع کی جارہی ہے کہ پاکستانی اور انڈین کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات میں بھی بہتری آئے گی جس کے بعد پاکستان ہندوستان کی کرکٹ کی بحالی ممکن ہوسکے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...