Sunday, November 29, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی کی چند خوبصورت مقامات کی ڈرون فوٹیج

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور آباد شہر ہے۔ سابقہ دارالحکومت ہونے کی وجہ سے ، یہ ایک ممکنہ تجارتی...

جامعہ کراچی کی پوائنٹس سروس

وفاقی سطح پر قائم تعلیمی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر...

پلاسٹک آلودگی ( کرن اسلم)

اگر آپ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو آپ کو کسی نہ کسی صورت میں پلاسٹک کی اشیا ضرور ملیں گی۔ مثال کے طور...

بہادرآباد، ڈکیتی کی بڑی واردات،شہری40 لاکھ روپے سے محروم

بہادرآباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات، شہری 40 لاکھ روپے سے محروم، ذرائع کے مطابق بہادرآباد شاہ...

شہریوں سے پیسے بٹورنے میں ملوث جعلی سائبر کرائم سرکل کے ایڈیشنل ڈائریکٹر گرفتار

پیسوں کی وصولی کیلیے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے،ملزم نے ایف آئی اے کی جعلی آئی ڈی اور دفتر بھی بنا رکھا تھا۔ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی سرگرمیوں اورشہریوں سے پیسے بٹورنے میں ملوث جعلی سائبرکرائم سرکل کے ایڈیشنل ڈائریکٹرکوگرفتارکرلیا,ایڈیشنل ڈائریکٹر فیض اللہ کوریجو سائبر کرائم سرکل کے مطابق گرفتارملزم کبھی سندھ پولیس کا جعلی اے ایس پی، تو کبھی ایف آئی اے کا جعلی ایڈیشنل ڈائریکٹر بن کر شہریوں کو بیوقوف بنارہا تھا، گرفتار ملزم نے ایف آئی اے کی جعلی آئی ڈی اور دفتر بھی بنا رکھا تھا۔فیض اللہ کوریجو نے کہا کہ ملزم کے پاس سے پانچ فائلیں ملی ہیں جن میں کبھی ڈی جی،کبھی ایف آئی اے، کبھی اے ایس پی اور دیگر جعلی اداروں کا افسر بن کر لوگوں کو ڈراتا تھا، ملزم کا زیادہ تر کام ریکوری کا تھا، ملزم کے قبضے سے مختلف بینکوں کے چیک، بینک اسٹیٹمنٹ بھی مل گیا ہے، ملزم عرفان ترین نے جعلی ایف آئی اے کی ای میل آئی ڈی بھی بنا رکھی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Open chat