کراچی:سندھ ہائیکورٹ کی تاریخ کا انوکھا کیس لئے شہری عدالت پہنچ گیا اور 10 گرام تک چرس پینے کی اجازت مانگ لی،عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی اور شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دئے کہ یہ آپ کیسی درخواست لیکر آئے ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں ملک میں سب لوگ چرس پینا شروع کر دیں؟ بتائیں آپ پر کتنا جرم عائد کیا جائے، درخواست گذار غلام اصغر سائیں کا کہنا تھا کہ میں غریب آدمی ہوں، مفاد عامہ کی درخواست لیکر آیا ہوں، 10 گرام چرس رکھنے پر جرمانہ بھی ختم کیا جائے،چرس شریف لوگ پیتے ہیں، چرس غم بھلانے کے لئے پیا جاتا ہے جس کو پینی ہے پئے جس کو نہیں پینی نہ پیئے پر مجھے اجازت دی جائے، جس پر چیف جسٹس نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درخواست گذار کو عدالت سے جانے کا حکم سے دیا۔۔