Tuesday, October 27, 2020
Home Trending شہر قائد سے تعلق رکھنے والے 5 ٹارگٹ کلرز ٹھٹھہ پولیس کے...

شہر قائد سے تعلق رکھنے والے 5 ٹارگٹ کلرز ٹھٹھہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار

کراچی، ایس ایس پی ٹھٹھہ فدا حسین مستوئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوے بتایا کہ چند روز قبل ایک شخص نے پولیس کو اطلاع دی کہ 5 مسلح مشکوک افراد ایک شخص اقبال کو زبردستی کار میں ڈال کرکراچی کی طرف لے گئے ہیں جس پر ایس ایچ او دھابیجی نذیر چانڈیو نے علاقے کی ناکہ بندی کردی اور سب انسپکٹر وارث جونیجو کے ہمراہ کار کا پیچھا کیا اور مذکورہ کار کو گھگھر پھاٹک کے قریب روک کر اقبال کو بازیاب کراکے پانچوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
دوران تفتیش اہم ملزم ارشاد عرف راحیل بہاری نے بتایا کہ اس کا تعلق ایک مذہبی جماعت سے ہے اور گرفتار ہونے والے دیگر ساتھی ارشد مکھا پولیس اہلکار، محمد اسلام، محمد مرشد اور شہباز کراچی کی مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں۔ ملزمان نے رزاق اور زاہد کو منصور نگر، شاکر کو ڈسکو بیکری، اکمل کو پاکستان بازار، عمران کو G-10 بس اسٹاپ اورنگی، بشیر کو طوری بنگش چوکی، قیصر کو چشتی موڑ، اشفاق کو، مومن آباد، کلیم کو اتحاد ٹاو¿ن، آصف کو ڈبہ موڑ میں قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

جبکہ3 افراد طیب، ذوالفقار اور جمیل کو اورنگی ٹاو¿ن میں گولیاں مار کر زخمی کردیا۔ علاوہ ازیں منصور نگر پی سی او سے 12 ہزار روپے، سیلانی ٹرسٹ سے 26 ہزار، بیکری کی گاڑی سے 18 ہزار، جوتوں کے کارخانوں سے 75 ہزار اور جرمن اسکول سے موٹر سائیکل بھی لوٹی تھیں۔ ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان خطرناک ٹارگٹ کلرز ہیں، مزید تفتیش جاری ہے، سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اے وی ایل سی کی کارروائی، موٹرسائیکلیں چھننے والے گروہ کے 5 کارندے گرفتار

کراچی:اینٹی وائلنس لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے موٹرسائیکلیں چھیننے والے گروہ کے 5 ملزمان گرفتار کرلئے ، ذرائع اے وی...

گساخانہ خاکے، کراچی بار کی بدھ کو ہڑتال کا اعلان

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کامعاملہ کراچی بارایسوسی ایشن نے بروزبدھ عدالتوں میں ہڑتال کااعلان کردیا کل سٹی...

اختر کالونی، پسند کی شادی کرنےوالے نوجوان پر حملہ

کراچی، اختر کالونی میں پسند کی شادی کرنے نوجوان کا جرم بن گیا، نامعلوم افراد نے نور نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے...

تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ڈاکٹرز کا کے ایم سی آفس پر مظاہرہ

کراچی، شہری حکومت کے زیر انتظام اسپتالوں کے ڈاکٹرز نے سات ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کےخلاف کے ایم سی آفس...