Thursday, October 22, 2020
Home Trending شہر قائد میں بارش کے بعد ڈینگی وائرس کے پھیلنے کا خدشہ

شہر قائد میں بارش کے بعد ڈینگی وائرس کے پھیلنے کا خدشہ

Dengue Virusکراچی ، شہر قائد میں بارش کے بعد ڈینگی وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہوگیا ہے۔ شہر میں مریضوں کی تعداد چار سو سے تجاوز کرگئی۔کراچی میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹا تو ڈینگی نے زور پکڑلیا،اسپرے مہم کے غبارے سے ہوا نکلی تو آگاہی مہم نے بھی دم توڑ دیا۔

ڈینگی پری وینشن اینڈ کنٹرول پروگرام کے سربراہ کے مطابق ڈینگی مریضوں کی تعداد رواں سال چار سو سے تجاوز کرگئی۔ ڈاکٹر شکیل ملک نے مزید بتایا کہ موجودہ سیزن ڈینگی لاروا کی افزائش کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موثر مہم نہ ہوئی تو مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ شہر میں ڈینگی وائرس پانچ افراد کی جان لے چکا ہے۔ حکام خواب غفلت سے نہ جاگے تو یہ وائرس مزید شہریوں کو موت کی نیند سلاسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کا معاملہ، وزیراعظم کو بریف کرنے گورنر سندھ اسلام آباد پہنچ گئے

گورنر سندھ عمران اسماعیل بڑے مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے،گورنر سندھ وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ون آن ون...

کیپٹن صفدرکی گرفتاری تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

سندھ حکومت نے کیپٹن صفدرکی گرفتاری اور پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواست پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے...

مسکن چورنگی ھماکہ،مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج

مسکن چورنگی کے قریب دھماکے سے عمارت کے تباہ ہونے کی ایف آئی آرگلشن اقبال تھانے میں درج کرلی گئی ہے، پولیس...

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...