Thursday, October 22, 2020
Home خصوصی رپورٹس شہر قائد میں متوقع بارشیں اور محکمہ بلدیہ (سید ماجدعلی)

شہر قائد میں متوقع بارشیں اور محکمہ بلدیہ (سید ماجدعلی)

 rain-emergency-in-karachi-at-least-10-die-1375536992-8100 شہر قائد میں بارشوں کی آمد آمد ہے لیکن اس ضمن میں حکومت کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ضرورت ہے کہ بارش سے قبل شہر بھر میں نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرلیا جائے ‘ نکاسی آب کے نظام کو درست کرلیا جائے اور بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ضروری اقدامات اور انتظامات فوری طورپر کرلئے جائیں۔ اس  ضمن میں شہریوں کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے توگزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی بارش کے بعد کراچی کے شہریوں کو شدید پریشانی اورمشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور شہری حکومت اورمتعلقہ اداروں کی غفلت ولاپرواہی اورنااہلی باران رحمت کوشدید زحمت میں تبدیل کرنے کا باعث بن جائے گی۔

محکمہ موسمیات مون سون کی بارشوں کے حوالے سے پیشگی اطلاعات دے چکا ہے اگرشہری حکومت نے فوری طورپر اپنی ذمہ داریوں کو ادا نہ کیا تو بارش کے بعد جگہ جگہ پانی کے تالاب اورجوہڑ بن جائیں گے اور کوڑا کرکٹ نہ اٹھایا گیا تو جگہ جگہ تعفن کے ڈھیر بن جائیں گے جس سے بیماریوں کے پھیلنے کے بھی خدشات ہیں۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ نالوںکی قریبی رہائشی آبادیوں کونقصانات سے بچانے کےلئے پیشگی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ کچی آبادیوں کے مکینوں کی قیمتی جانیں اوراملاک کو تحفظ مل سکے۔

بارش سے قبل کے ای ایس سی کو بھی چاہئے کہ وہ پیشگی اقدامات اور ضروری انتظامات کرے کیونکہ ہمیشہ یہ ہوتا رہا ہے کہ بارش کے دوران اور بعد میں بجلی کے تار وغیرہ ٹوٹ جاتے ہیں اورکرنٹ لگنے سے قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہوجاتی ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ سٹی حکومت اورمتعلقہ شہری ادارے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور عوام کو مشکلات و پریشانیوں سے بچانے کےلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار

کراچی:مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار،اے سی ایل سی کے مطابق ناظم آباد، بلدیہ سائٹ اور کورنگی...

کراچی واقعے کے اصل کرداروں کے نام سے اب تک آگاہ نہیں کیا گیا, پرویز رشید

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے کمرے میں جبراً داخل ہونے کا حکم...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا,ایم ڈی سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا: ایم ڈید سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...