Tuesday, October 20, 2020
Home Trending شہر قائد میں 6 پولیس مقابلے، 66 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

شہر قائد میں 6 پولیس مقابلے، 66 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

police raidکراچی شہرقائد میں ایسٹ،ویسٹ اور ساﺅتھ زونز پولیس نے مختلف کارروائیوں میںملزمان کو گرفتار کر کے 66انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بر آمد کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے تین زونز کی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوںکے دوران87چھاپہ مار کارروائیوں اور6مقابلوں کے بعد مجموعی طور پر 66 ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے26پستول، 5دستی بم،1476گرام چرس بر آمد کر لی۔ کراچی پولیس ترجمان کے مطابق کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میںجرائم پیشہ عناصر کیخلاف چھاپہ مار کاروائیاں کی اور 6پولیس مقابلوں بھی ہوئے جس میں ایک ملزم ماراگیا جبکہ گرفتار ملزمان میں 6دہشتگرد، لوٹ ماروڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث3، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں16،9منشیات فروش ،مختلف مقدمات میں مفرور5 اور دیگر جرائم میں ملوث23ملزمان شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کی یہ چھاپہ مار کارروائیاں شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پولیس کی اچانک چھاپہ مار کارروائیوں کے نتیجے میں مفرور ملزمان کے علاوہ اہم کیسز میں مطلوب ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ کراچی پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین زونز کی جانب سے جو کارروائیاں مختلف علاقوں میں کی گئیں اس دوران گرفتار کئے جانے والے ملزمان اور مشکوک افراد سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ نے زبردست قسم کی بیان بازی کی کی ہے، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے زبردست قسم کی بیان بازی...

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کا کیپٹن صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کیپٹین صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کریں گے ، ڈپٹی...

شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا

کراچی: شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ متعدد افراد زخمی، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا، پولیس کے مطابق شیریں جناح...

شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

کراچی: شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب...