Thursday, October 22, 2020
Home Trending شہر قائد: 400 ارب روپے مالیت کی زمین کی غیرقانونی فروخت کا...

شہر قائد: 400 ارب روپے مالیت کی زمین کی غیرقانونی فروخت کا اسکینڈل

transparency-international-pakistan-logo1-628x250شہرقائد میں میگروو کے جنگلات کے علاقے میں جنگلات کا صفایا کرکے حاصل کی گئی چھ سو ایکڑ کی زمین وزیراعلٰی سندھ کے سابق سیکریٹری کو غیرقانونی الاٹمنٹ دی گئی تھی، جس کے خلاف ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان (ٹی آئی پی) نے حکومتِ سندھ کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) میں ایک شکایت درج کرائی ہے۔

ڈی ایچ اے کریک ایونیو اور کورنگی روڈ کے درمیان واقع اس زمین کی مبینہ غیرقانونی فروخت کو ایک ’میگا اسکینڈل‘ قرار دیتے ہوئے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی شکایت میں اس زمین کی قیمت کا تخمینہ چار سو ارب روپے لگایا ہے۔ یہ علاقہ بحیرہ عرب کا ایک وسیع دہانہ ہے، اور میگروز کے جنگلات پر مشتمل ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی اس اہم زمین کے مختلف دعویداروں کی جانب سے الاٹمنٹ کے جعلی کاغذات بڑی تعداد میں پیش کیے گئے تھے، لیکن ان کی یہ دھوکہ دہی کی کوششیں چوکس سول سوسائٹی اور فعال عدلیہ کی وجہ سے کامیاب نہیں ہوسکی تھیں۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نیب کو لکھے گئے اپنے خط میں نشاندہی کی ہے کہ اس علاقے پر مقدمہ سندھ ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت تھا، اور سرکاری عہدے داروں کی ملی بھگت کی وجہ سے اس معاملے کی ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں جان بوجھ کر پیروی نہیں کی گئی، اور تمام سرکاری افسران نے قومی مفادات پر سمجھوتہ کرلیا۔

اپنے خط میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اعلٰی سطح کا یہ عہدے دار جو وزیرِ اعلٰی سندھ کا سابق سیکریٹری بھی ہے، کا دعویٰ ہے کہ یہ علاقہ سندھ بورڈ آف ریونیو کی طرف سے اس کو، یا اس کے رشتہ داروں یا اس کے ساتھی کے نام بطور تلافی یا اندرونِ سندھ کی دیگر زمین کے بدلے الاٹ کیا گیا تھا، جو کہ ایک غیرقانونی بنیاد پر ایک مشکل کیس ہے۔

نیب سندھ کے ڈائریکٹر جنرل سے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ وہ حکومت سندھ کے اس غیرقانونی اقدام کا نوٹس لیں اور ان الزامات کی جانچ پڑتال کروائیں، جو اگر درست پائی جائیں تو اس سودے کو لازماً روکاجائےاور غیرقانونی الاٹمنٹ منسوخ کردی جائے۔ساتھ ہی جو بھی اس معاملے میں ذمہ دار پایا جائےتو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا,ایم ڈی سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا: ایم ڈید سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

کیپٹن صفدر کا معاملہ، وزیراعظم کو بریف کرنے گورنر سندھ اسلام آباد پہنچ گئے

گورنر سندھ عمران اسماعیل بڑے مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے،گورنر سندھ وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ون آن ون...

کیپٹن صفدرکی گرفتاری تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

سندھ حکومت نے کیپٹن صفدرکی گرفتاری اور پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواست پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے...