Saturday, October 24, 2020
Home Trending شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی، کمشنر...

شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی، کمشنر کراچی

Malir Fly Overs Meeting Pix 15-08-2014کراچی، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کہا ہے کہ شہر یوں کی جا ن و ما ل کی حفاظت کیلئے شہر میں جا ری ترقیاتی منصوبوں کے با عث کھو دے گئے گڑھو ں کے آس پا س حفاظتی با ڑ یا دیگر حوالوں سے انتظامات کیئے جا ئیں اور شہریوں کو خبر دار کرنے کیلئے نما یا ں اور مقامی زبا ن میں سائین بو رڈ لگائیں جا ئیں ۔ جبکہ منصوبے کی شروعا ت تکمیل اور تخمینے کے حوالے سے شہر یوں کو آگاہ کر نے کیلئے تفصیلا ت والے سائین بو رڈ ز بھی لگائے جا ئیں ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انھوں نے کمشنر آفس میں منعقدہ ایک جائیزہ اجلا س کی صدارت کے مو قعہ پر کیا ۔ اجلاس میں ڈی جی ٹیکنیکل سر وسز کے ایم سی نیا ز احمد سومر و ۔ پر جیکٹ ڈائر یکٹرکمشنر آفس سید محمد شکیب ، ڈائر یکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی ، اسسٹنٹ کمشنر ائیر پو رٹ سحرافتخار کے علا وہ ۔ملیر ہا لٹ او رملیر 15 فلا ئی اوورز کے پر و جیکٹ ڈائر یکٹرز ،کنٹریکڑز،کنسلٹنٹ ۔ ٹریفک پو لیس ، K ۔الیکٹرک اور کے ایم سی کے افسران بھی مو جو د تھے ۔کمشنر کراچی نے کہاکہ شہر میں جا ری ترقیاتی منصوبوں میں تاخیرکے ذریعے حکومت کی نیک نا می اور کمشنر آفس کے تقدس کو خراب کرنے کی اجا زت نہیں دی جا ئیگی۔

ملیر 15 اور ملیر ہا لٹ سمیت تمام ترقیاتی منصوبے وقت مقررہ پر مکمل کیئے جا ئیں کسی بھی منصوبے میں جا ن بو جھ کر تاخیر کے ذریعے منصوبو ں کو دوبا رہ ریو ائیز کرنے کی اجا زت نہیں دی جا ئیگی ۔ اس سلسلے میں پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کو بھی سفارش کی جا چکی ہے ٹھیکدار یا افسران ریو ائیز کرنے کی پریکٹیس ختم کر دیں اور حکو مت کی ہدایت پر منصوبو ں کو جلد ازجلد مکمل کرکے عوام کو ریلیف کا ذریعہ بنیں ۔

کمشنر کراچی نے ملیر ہا لٹ فلا ئی اوورز کی تکمیل کے سلسلے میں سست روی پر سخت تحفظات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ پر وجیکٹ کو ستمبر کے مہینے میں مکمل کر نے اقدامات کیئے جا ئیں اور اس سلسلے میں دن رات کا م کیا جا ئے اور میں خود پر وجیکٹ کی رفتار کا جا ئیزہ لینے کے سلسلے میں آدھی رات کو دورہ کرونگا ۔ اس مو قعہ پر ملیر 15فلائی اوورز کے پر وجیکٹ ڈائر یکٹر نے اجلاس کو یقین دلا یا کہ ملیر 15 فلا ئی اوور حکو مت کی ہدایت پر وقت مقررہ تعین دسمبر 2014 میں مکمل کر کے عوام کیلئے کھو ل دیا جا ئیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ڈی آئی جی سی آئی اے کو ایڈیشنل آئی جی کا اضافی چارج مل گیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور 14 روز کےلئے قرنطینہ میں چلے جانے...

اسٹیل ٹائون میں پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی 10 گرفتار

کراچی، پولیس اسٹیل ٹائون میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون،10 افراد گردفتار،، پولیس کے مطابق گرفتار کرئے گئے افراد غیر...

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو کورونا ہوگیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی، پولیس زرائع کے مطابق غلام نبی میمن نے جمعہ...

ربیع الاول کے جلوس کو مکمل سیکورٹی دینگے، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ربیع الاول کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس، علما کرام کی شرکت، مراد...