Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں شہر میں پینے کے پانی، سیوریج سسٹم اوربلدیاتی مسائل کاازالہ کیا جائے،...

شہر میں پینے کے پانی، سیوریج سسٹم اوربلدیاتی مسائل کاازالہ کیا جائے، ارتضیٰ فاروقی

Karachi Mapکراچی، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے طارق بن زیاد سوسائٹی ،شاہ فیصل ٹاﺅن سمیت ملیر ہالٹ پر زیر تعمیر فلا ئی اوور سے ملحقہ آبادی کے مکینوں کو سیوریج مسائل سے نجات دلا دیا ۔گزشتہ روز رات گئے اپنی نگرانی میں سیوریج لائنوں کی تنصیب کراتے ہوئے کہاکہ ادارے عوام کو لاوارث نہ سمجھیں شہر میں پینے کے پانی ،سیوریج سسٹم اور بلدیاتی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے کہا کہ ملیر ہالٹ فلائی اوور پر تعمیراتی کاموں کے آغاز سے قبل ہم نے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے افسران کو نشاندہی کی تھی کہ تعمیراتی کاموں کے آغاز سے قبل زیر زمین فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں کو درست کیا جائے ورنہ ملحقہ آبادیوں کے مکین فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے دو چار ہوجائیں گے مگر اس پر کوئی توجہ نہ دی گئی اور آج طارق بن زیاد ،شاہ فیصل ٹاﺅن اور زیر تعمیر ملیر ہالٹ فلا ئی اوور کے اطراف قائم آبادیوں میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل پیدا ہوگئے ہیں ارتضیٰ فاروقی نے طارق بن زیاد سوسائٹی میں سیوریج لائنوں کی تنصیب کے کاموں کے معائنے کے موقع پر کہاکہ حق پرست قیادت شہری اور دیہی علاقوں میں عوام کو در پیش مسائل کا خاتمہ چاہتی ہے ادارے عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اپنی کا وکردگی کو بہتر بنا ئیں شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوام کو مسائل سے نجات دلا یا جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

توہین رسالت،جماعت اسلامی کا کل کراچی میں احتجاج کا اعلان

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں کل احتجاج کا اعلان، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم...

اسٹیل ٹاون، پولیس کی بڑی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی: اسٹیل ٹاون پولیس کی بڑی کارروائی، مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہری سے لوٹ...

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،ہمہ وقت تیار ہیں،نیول چیف

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی...

فیس بک نے ’پڑوس سروس‘ پرغورشروع کردیا

فیس بک نے پڑوس کے علاقوں اور وہاں موجود سروس کے تعارف کے لیے ایک نئی سہولت پر غور شروع کردیا،...