Thursday, October 22, 2020
Home Trending شہر کے مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

شہر کے مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

image-karachiکراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 3 افراد پر اسرار طور پر ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جیکسن کے علاقے کیماڑی مسان روڈ سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی شناخت 45 سالہ فضل ہادی ولد فضل ربی کے نام سے کی گئی ، متوفی کیماڑی مسان روڈ کا رہائشی تھا ، متوفی کے ورثا نے پولیس کو بتایا کہ فضل ہادی نشے کا عادی تھا، ڈاکٹرز نے لاش کے معائنے کے بعد بتایا کہ موت نشے کی زیادتی سے واقعے ہوئی ہے ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا ہے۔

ملیر میمن گوٹھ کے علاقے سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ، متوفیہ کی لاش جناح اسپتال لائی گئی جہاں پر ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی جس کے بعد ورثا لاش پولیس کارروائی کے بغیر لے گئے ، جناح اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 35 سالہ سدرہ زوجہ رمضان کے نام سے کی گئی تھی اور اس نے پر اسرار طور پر پھندا لگا کر خودکشی کی تھی۔

پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ، پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاﺅن سیکٹر ساڑھے گیارہ غازی آباد کرسچن محلہ میں واقع حضرت علی مسجد سے متصل مکان سے تعفن اٹھنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ مکینوں کی موجودگی میں مکان کی دیوار پھلانگ کر تلاشی لی تو کمرے میں ایک شخص کی تعفن زدہ لاش موجود تھی جس کو پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 58 سالہ سیف الدین ولد جمال الدین کے نام سے کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...