Tuesday, October 20, 2020
Home Trending شہر کے ہر علاقہ میں پانی کی فراہمی واٹر بورڈ کی ذمہ...

شہر کے ہر علاقہ میں پانی کی فراہمی واٹر بورڈ کی ذمہ داری ہے، شرجیل میمن

sharjeelmemon-imrankhanصوبائی وزیر بلدیات ، اطلاعات اور چیئرمین واٹر بورڈ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شہر کے ہر علاقہ میں پانی کی فراہمی واٹر بورڈ کی ذمہ داری ہے۔پانی کی فراہمی و منصفانہ تقسیم کو بہتر بنایا جائے اور پانی چوروں کےخلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے، چیرمین واٹر بورڈ شرجیل انعام میمن نے ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ کو ہدایت کی ہے کہ پانی چوری اور ناجائز ہائیڈرنٹس کا مکمل خاتمہ کیا جائے ، لہٰذا وزیر بلدیات و چیئرمین واٹر بورڈ کی ہدایت پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز ،چیف انجینئر WTM اور چیف سیکورٹی آفسر کو آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ،واٹر بورڈ نے جمعرات کے دن نادرن بائی پاس پر آپریشن کرتے ہوئے 7غیر قانونی ہائیڈرنٹس کی تعمیرات بھاری مشینری سے مکمل طور پر مسمار کردیں اور ساتوں ہائیڈرنٹس کے 7سے زائد غیر قانونی کنکشنز بھی منقطع کردیئے گئے جن کے ذریعے واٹربورڈ کی 36اور 48انچ قطر کی مین لائنوں سے لگا کر پانی چوری کیا جارہا تھا جبکہ آپریشن کے دوران پائپ ،موٹریں اور دوسرا سامان ضبط کرلیا گیا،آپریشن کے دوران ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ ، ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز افتخار احمد خان چیف انجینئر WTM ظفر پلیجو ،سپرنٹنڈنگ انجینئر WTMآصف قادری، چیف سیکیورٹی آفیسر میجر (ر)محمد نواز گوندل SHO موچکو گوٹھ پولیس اسٹیشن راو¿ ذاکر محمود بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ نے زبردست قسم کی بیان بازی کی کی ہے، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے زبردست قسم کی بیان بازی...

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کا کیپٹن صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کیپٹین صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کریں گے ، ڈپٹی...

شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا

کراچی: شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ متعدد افراد زخمی، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا، پولیس کے مطابق شیریں جناح...

شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

کراچی: شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب...