Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں کاروبار شیل پاکستان کی جانب سے یو این روڈ سیفٹی ویک منایا جا...

شیل پاکستان کی جانب سے یو این روڈ سیفٹی ویک منایا جا رہا ہے

index320x180(1)کراچی، اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ہر چار منٹ بعد ایک بچہ روڈ ایکسیڈنٹ میں مر جاتا ہے اور ان میں سے 95فیصدکی اموات درمیانی اور کم آمدنی والے ملکوں میں ہوتی ہیں۔ روڈ پر بچوں کی سیفٹی کے بارے میں آگاہی بڑھانے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کے لیے کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کریں، اقوام متحدہ کی جانب سے 4-10مئی ، 2015ءتک تیسرا گلوبل روڈ سیفٹی ویک”سیونگ کڈز لائیوز“ کے نام سے منایا جا رہا ہے۔
اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے شیل پاکستان نے ٹریفک پولیس کراچی کے تعاون سے دی سٹیزن فاو¿نڈیشن اسکول کورنگی میں روڈ سیفٹی پر اسکول کے بچوں کو ایک ویڈیو دکھائی۔ اس ایونٹ کی خاص بات ایک لائیو انفوٹینمنٹ شو تھا جسے معروف براڈکاسٹنگ چینل ٹافی ٹی وی نے تیار کیا تھا۔ اس شو میں شامل ٹی سی ایف کے طالب علموں نے روڈ سیفٹی پر ایک تعلیمی گیت گایا جب کہ ایک کوئز کے ذریعے اس موضوع پر بچوں کی معلومات کا جائزہ بھی لیا گیا۔
شیل پاکستان کی ہیڈ برائے ایکسٹرنل افیئرز، سیمی سعد نے کہا ” پاکستان میں بہت سے ایسے بچے جو ٹرانسپورٹ روٹس اور ہائی ویز کے ساتھ پیدل اسکول جاتے ہیں سخت خطرے میں ہوتے ہیں۔ بچوں میں روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کامقصدخطرات کو کم سے کم کرنے میں ان کی مدد کرنا ہے تاکہ انہیں، ان کے خاندانو ں اور دوستوں پر مثبت اثر ڈالا جا سکے۔ یہ ویڈیو ایک تفریحی انٹر ایکٹو ویڈیو ہے جس کے ذریعے بچے ٹریفک کے بنیادی اصول اور سیفٹی کے طریقے سیکھتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ملک بھر میں یہ ویڈیو حاضرین کو روڈ سیفٹی کے بارے میں مزید سیکھنے میں مدد دے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...