صادقین کانام دنیا میں پاکستان کی شناخت ہے ، کمشنرکراچی

rsz_sadequainکراچی ، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ عظیم آرٹسٹ صادقین نام پینٹنگز اور کیلیگرافی میں دنیا میں پاکستان کی شناخت ہے پاکستان کو ان پر فخر ہے اور پاکستان میں آرٹ کے دلدادہ لوگوں کو ان سے عقیدت ہے۔ صادقین کے فن پاروں کو محفوظ کرنے کے لئے حکومت ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی فرئیر ہا ل میں صادقین آرٹ گیلری کی خصوصی دیکھ بھال کر رہی ہے۔گیلری کو بہتر بنانے اور صادقین کا نام زندہ رکھنے کے لئے مخلف پروگراموں پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔و ہ جمعرات کو اپنے دفتر میں صادقین آرٹ گیلری کو بہتر بنانے کے منصوبہ کے جائزہ اجلاس کی صدار ت کر رہے تھے۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی سجاد عباسی،سینئر ڈائریکٹر ثقافت بلدیہ عظمیٰ رضا عباس رضوی،اعزازی سیکریٹری انجمن ترقی اردو ڈاکٹر فاطمہ حسن،اور دیگر سینےر افسران کے علاوہ صادقین فاﺅ نڈیشن امریکہ کے صدر سلمان احمدنے شر کت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صادقین کے فن پاروں کو محفوظ کر نے اور صادقین گیلری کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ان کوششوں میں صادقین شناس مختلف شعبوں کی ممتاز شخصیات کا تعاون حا صل کیا جا ئے گا اس سلسلہ میں اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی گئی جس میں بلدیہ عظیٰ کراچی کے شعبہ ثقافت کے متعلقہ افسران سمیت صادقین شناس ادب آرٹ اور ثقافت کی نمایاں شخصیات کو بھی شامل کیا گیاہے۔ کمیٹی کے چیئرمین کمشنر کراچی ہوں گے ۔ جبکہ ارکان میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی،سابق سیکریٹری ثقافت کلیم اللہ لاشاری، صدر انجمن ترقی اردوذوالقرنین جمیل، سیکریٹری انجمن ترقی اردو فاطمہ حسن ،صادقین فاﺅ نڈیشن امریکہ کے صدر سلمان احمد،ڈائریکٹر کلچر شامل کئے گئے ہیں۔ جاوید جبار کو بھی اسٹرئنگ کمیٹی میں شامل کر نے کی درخواست کی جائے گی۔ اسٹیئر نگ کمیٹی صادقین آرٹ گیلری کی بہتری اور اس کی آرائش و مرمت کے لئے فوری منصوبہ بندی کرے گی ۔صادقین فاﺅ نڈیشن کے تعاون سے گیلری کی بہتری کا کام کیا جایے گا۔صادقین فاﺅ نڈیشن کے صدر سلمان احمد نے کہا کہ وہ گیلری میں موجو د صادقین کے فن کے نمونوں کو محفوظ کرنے کے لئے خصوصی ماہرین کی مدد حاصل کریں گے۔ اجلاس میںصادقین فاﺅ نڈیشن امریکہ کے صدر سلمان احمد کی شر کت کیا خیر مقدم کیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top