Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم صبح سویرے پولیس کا چھاپہ، فیکٹری منیجر کو قتل کرنے والا بھتہ...

صبح سویرے پولیس کا چھاپہ، فیکٹری منیجر کو قتل کرنے والا بھتہ خور دو ساتھیوں سمیت گرفتار

300895-policearrest-1415341433-562-640x480صبح سویرے پولیس کاگبول ٹائون کے بنگالی پاڑے کا محاصرہ ،فیکٹری منیجرکو قتل کرنے والا بھتہ خور دو ساتھیوں سمیت دھرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گبول ٹائون کے علاقے نزد گودھرا کیمپ کے قریب واقعہ بنگالی پاڑہ میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے کرکارروائی کے دوران فیکٹری منیجر سلیم الدین کے قتل میں ملوث ملزم بھتہ خور عبدالرحیم عرف بنگالی اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا،تاہم پولیس نے کارروائی کے دوران بعض مشتبہ ا فراد کو بھی حراست میں لیا ہے،گرفتار بھتہ خور اور حراست میں لیے جانے والے افراد سے پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے،واضح رہے کہ گرفتار بھتہ خور نے مقتول فیکٹری منیجر سلیم الدین کو 7جنوری کے روز بھتہ نہ دینے کے تنازعہ پر فیکٹری کے احاطے میں ایک ایک کرکے تین گولیاں مار کر قتل کیا تھا،جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی مناظر عام پر آچکی ہے۔ملزمان کی ماں نے اس کو شناخت کرلیا تھا اور پولیس کو اس بارے میں اطلاع دی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کرونا کے نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض جاں بحق

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا سے متعلق اپنے وڈیو بیان مین کہا کہ سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران...

نیب نے سندھ حکومت کو 224 ملین سے زائد کی رقم حوالے کر دی

چئیرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں 22 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چیف سیکرٹری سندھ کے حوالے...

کراچی میں بڑے ٹینکرز پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کا ایس ایس پیز کو خط

کراچی:کراچی میں بڑے ٹینکرز کی انٹری بند، ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام بڑے ٹینکرز پر پابندی کاحکم نامہ جاری کردیا، ڈی...

پاک بحریہ سمندری سرحد کے دفاع کے ساتھ خدمت خلق میں بھی کوشاں

پاک بحریہ کی جانب سے مبارک ولیج کراچی میں مفت میڈیکل اور آئی کیمپ کا قیام,پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا...