Monday, October 19, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں صوبائی حکومت قبلہ درست، فریال تالپور سندھ کا خون پینا بند کریں،...

صوبائی حکومت قبلہ درست، فریال تالپور سندھ کا خون پینا بند کریں، ذوالفقار مرزا

Zulfiqar Mirzaکراچی: سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا نے سندھ حکومت کوطرز حکمرانی درست کرنے کیلیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی۔ کراچی میں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ مجھ پرالزام لگانے والے آصف زرداری اورشرجیل میمن کے چمچے خودکرپٹ ہیں،آصف زرداری، فریال تالپوراور سندھ حکومت میں شامل زیادہ تر وزرا سر سے لے کر پاؤں تک کرپشن میں دھنسے ہوئے ہیں۔ آصف زرداری سے کہتاہوں کہ ایک ہفتے کے اندرصوبہ میں طرزحکمرانی درست کرلیں ورنہ سندھ کے عوام کے ساتھ سڑکوں پرآنے پر مجبور ہوں گا،انھوں نے الزام لگایاکہ ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین نے مشرف دورمیں این آر دو کے تحت 150سے200مقدمات ختم کروائے ،یہ باتیں درست نہ ہوں تومیں پھانسی پر چڑھنے کوتیارہوں۔ انھوں نے فریال تالپور پرسنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہاکہ فریال تالپور سندھ کی ڈیفیکٹووزیر اعلیٰ ہیں،فریال تالپور دولت کی ہوس میں اندھی ہوچکی ہیں،میں انھیں کہتا ہوں کہ سندھ کا خون پینا بند کرو۔ انھوں نے کہاکہ نیب، فوج،رینجرز اوردیگرادارے سندھ حکومت کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کاآغاز کریں اورقوم پرست جماعتیں پیپلز پارٹی حکومت کی کرپشن کے خلاف متحدہوکرجدوجہدکریں۔اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے سندھ میں طرز حکمرانی، کرپشن کے حوالے دستاویزی ثبوت بھی میڈیاکودکھائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...