Thursday, October 22, 2020
Home Trending صولت مرزا کی خاندان سے آخری ملاقات، پھانسی موخر ہونے کا امکان

صولت مرزا کی خاندان سے آخری ملاقات، پھانسی موخر ہونے کا امکان

saulatmirzanewPicl320x180کراچی،پھانسی کے منتظر قیدی صولت مرزا سے خاندان کے تیس سے زائد افراد کی آخری ملاقات۔ جیل حکام کی جانب سے کاغذ اور قلم کی پیشکش پر مرزا نے آخری وصیت لکھنے سے انکار کردیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں صولت مرزا کی پھانسی روکنے کے لیئے سمری وزیراعظم کو ارسال کی جائے گی۔جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل مچھ میں شاہد حامد قتل کیس کے مرکزی ملزم صولت مرزا سے خاندان کے تیس سے زائد افراد نے آخری ملاقات کیااس موقع انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے اور خاندان کے تمام افراد انتہائی غم زدہ تھے ملاقات کرنے والوں میں صولت مرزا کی اہلیہ نگہت مرزا، چار بھائیوں، بھابیوں، دو بہنوں، بھتیجوں و بھانجوں سمیت خاندان کے دیگر افراد شامل ہیں جن کی جیل حکام کی جانب سے پانچ پانچ افراد پر مشتمل ملاقات کروائی جا رہی ہے۔جیل ذرائع کے مطابق پھانسی کے منتظر صولت مرزا کو آخری وصیت لکھنے کےلئے کاغذ اور قلم کی پیشکش کی گئی تو انھوں نے موقف اختیار کیا کہ وصیت لکھنے کی کوئی ضرورت نہیں جو کہنا ہے وہ سب خاندان والوں کو خود کہوں گا۔ صولت مرزا کو کل صبح ساڑھے چار بجے پھانسی دی جائے گی جس کے لئے سینٹرل جیل مچھ نے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور مچھ جیل کے اطراف میں ایف سی ،پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں صولت مرزا کی پھانسی روکنے کے لئے سمری وزیراعظم کوارسال کی جائے گی۔ وزیراعظم سفارش کے ساتھ سمری صدرمملکت کوبھجوائیں گے جوصولت مرزاکی سزائے موت پرعمل درآمد موخرکرنے کی منظوری دیں گے۔ صولت مرزا کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے متعدد مقدمات درج تھے۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد انھیں گذشتہ سال اپریل میں کراچی سے بلوچستان کی مچھ جیل میں منتقل کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کا معاملہ، وزیراعظم کو بریف کرنے گورنر سندھ اسلام آباد پہنچ گئے

گورنر سندھ عمران اسماعیل بڑے مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے،گورنر سندھ وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ون آن ون...

کیپٹن صفدرکی گرفتاری تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

سندھ حکومت نے کیپٹن صفدرکی گرفتاری اور پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواست پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے...

مسکن چورنگی ھماکہ،مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج

مسکن چورنگی کے قریب دھماکے سے عمارت کے تباہ ہونے کی ایف آئی آرگلشن اقبال تھانے میں درج کرلی گئی ہے، پولیس...

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...