کراچی : ضلع شرقی کے تعلیمی اداروں میں 216 طلبا و اساتذہ میں کورونا کی تصدیق ہوگئی جبکہ 363ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت ٹیم کی جانب سے کراچی کے ضلع شرقی کے تعلیمی اداروں میں 9158 کوویڈ ٹیسٹ کئے ، جس میں سے 216 طلباء و اساتذہ کے ٹیسٹ مثبت اور 8939 طلبا واساتذہ کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے۔ جن طلبہ اور اساتذہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ان کو قرنطینہ ہونے کا حکم دے دیا.