Thursday, October 29, 2020
Home Trending عالمی سازش کے تحت کراچی میں 30 سال سے قتل و غارت...

عالمی سازش کے تحت کراچی میں 30 سال سے قتل و غارت کی جارہی ہے، مقررین

Khi-firing.kooza_کراچی، انسانی حقوق کی تنظیم انسان کی جانب سے کراچی پریس کلب میں منعقدہ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں سیاسی ،سماجی شخصیات ،علماءکرام ،وکلاء،تاجروں ،ڈاکٹروں ،صحافیوں اور عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گرفتار ملزمان کو فوری پھانسی دی جائے اور ان واقعات کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں ۔کراچی آپریشن بغیر کسی دباو¿ کے بلاامتیاز جاری رکھا جائے۔ شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، قادر خان مندوخیل ایڈوکیٹ ،ضیاءاعوان ،ندیم احمد شیخ ،انسان تنظیم کے صدر سید صلاح الدین اختر اور دیگر نے کیا ۔مقررین نے کہا کہ عالمی سازش کے تحت کراچی میں 30سال سے قتل و غارت کی جارہی ہے ۔گذشتہ 30سالوں میں 50ہزار سے زائد بے گناہ افراد کو قتل کردیا گیا ہے ۔ایک قتل کے مجرم کو بھی سزا نہیں دی گئی ہے ۔اگر ایک مجرم کو تختہ دار پر لٹکادیاجاتا تو حالات آج اتنے خراب نہیں ہوتے۔

مقررین نے کہا کہ پولیس میں سیاسی بھرتیوں کے باعث حالات مزید بدتر ہوگئے ہیں ۔کراچی جرائم کا گڑھ بنتا جارہا ہے ۔نفرت اور دہشت کی سیاست کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔ شہر میں حکیم محمد سعید ،مفتی شامزئی، محمد اسلم مجاہد، ڈاکٹر پرویزمحمود،سلیم قادری ،طارق خان ،عبداللہ مراد ،علامہ حسن ترابی، زہرا شاہد سمیت شہر کے اہم ترین وکلاء،ڈاکٹروں اور تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے ۔مقررین نے امن کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ شہر کو پرامن بنانے کے لیے تمام سیاسی و مذہبی قوتوں کا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔وفاق اور سندھ حکومتوں کو کراچی میں قیام امن کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...