Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں عالم اسلام کے نامور علماء داعش کے بارے میں اچھی رائے نہیں...

عالم اسلام کے نامور علماء داعش کے بارے میں اچھی رائے نہیں رکھتے۔حافظ عاکف سعید

tanzem islamiعالم اسلام کے نامور علماءداعش کے بارے میں اچھی رائے نہیں رکھتے۔ یہ بات امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نےاپنے ایک بیان میں کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ معلوم ہوتا ہے کہ آغاز میں داعش کے راستے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہ کرنا اور اُسے زیادہ سے زیادہ علاقے فتح کرنے دیناامریکی سٹرٹیجی کا حصہ تھا۔ امریکہ چاہتا تھا کہ عالم اسلام میں سے وہ لوگ جو نظام خلافت کے قیام کے خواہاں ہیں وہ مجتمع ہو جائیں تو پھر اُن پر حملہ کر کے اُنھیں ختم کیا جائے کیونکہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے نظام خلافت کے قیام کے خواہش مند مجاہدوں کو ہلاک کرنا بہت مشکل ہو گا۔ اُنھوں نے کہا کہ امریکہ نے تمام یورپ اور عرب ممالک کو ساتھ ملا کر 54 ممالک کی کویشن بنائی ہے جو داعش پر حملہ آور ہے۔ اس جنگ کے تمام اخراجات عرب ممالک اُٹھا رہے ہیں گویا مسلمانوں کی دولت سے خریدے ہوئے اسلحہ اور بارود سے مسلمانوں ہی کو ہلاک کیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ عالم اسلام کی حالت قابل رحم ہے اور اُن کا ایک متحدہ قوت کی حیثیت سے طاغوتی قوتوں کے خلاف ڈٹ جانا ایک خواب بن گیا ہے۔ انھوںنے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو صراطِ مستقیم پر گامزن کرے وہ حقیقی نظام خلافت قائم کریں تاکہ امت مسلمہ ایک مضبوط قوت بن کر اُبھرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...

توہین رسالت،جماعت اسلامی کا کل کراچی میں احتجاج کا اعلان

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں کل احتجاج کا اعلان، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم...

اسٹیل ٹاون، پولیس کی بڑی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی: اسٹیل ٹاون پولیس کی بڑی کارروائی، مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہری سے لوٹ...

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،ہمہ وقت تیار ہیں،نیول چیف

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی...