Tuesday, October 27, 2020
Home Trending عامر خان سمیت 27 افراد 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے

عامر خان سمیت 27 افراد 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے

mqm activists1کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار کئے گئے 27 ملزمان کو 90 روز کے لئے رینجرز کے حوالے کردیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق رینجرز حکام نے گزشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور اطراف کے گھروں سے حراست میں لئے گئے 53 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا، پیش کئے گئے ملزمان میں سے 26 ملزمان ٹارگٹ کلنگ کی 50 سے زائد وارداتوں میں مطلوب ہیں جب کہ 27 کے خلاف دیگر جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کی پیشی کے موقع پر عدالت میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، رینجرز اہلکاروں کی بھاری نفری عدالت کے اطراف موجود ہے جب کہ عدالت کے احاطے میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو داخل ہونے کی اجازت نہیں۔ بعد ازاں عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان سمیت 27 ملزمان کو 90 روز کے لئے رینجرز کے حوالے کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...