Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت عباسی شہید اسپتال میں مفت دواﺅں کی تقسیم کا سینٹر قائم، کمشنر...

عباسی شہید اسپتال میں مفت دواﺅں کی تقسیم کا سینٹر قائم، کمشنر کراچی

commissinor karachiکراچی، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ عباسی شہید اسپتا ل میں قائم مفت دواﺅں کی فراہمی کےلئے سو ل سروسز اکیڈمی کے افسران کے فلاحی منصوبہ میڈی بنک ٹرسٹ کے تحت سینٹرقائم کر دیا گیا ۔ عباسی اسپتال کے ڈاکٹرز کی تجویز پر مریضوں کو میڈی بنک ٹرسٹ کے سینٹر سے مفت دوا کی فراہم کی جائیں گی۔ وہ عباسی شہید اسپتال میں انکم ٹیکس کمشنر بشارت قریشی کی صاحبزادی ڈاکٹر سندس قریشی مرحومہ کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکڑ سندس قریشی مر حومہ کے والد بھی مو جو د تھے ۔ انھوں نے سینٹر کا با قاعدہ افتتاح کیا۔کمشنر نے کہا کہ سماجی خدمت کے جذبہ سے سول سروسز اکیڈمی کے بارہویں کامن کے افسران نے یہ فلاحی کام ایک ٹرسٹ کے ذریعے شروع کیا ہے۔ شہر کے چار اسپتالوں عباسی شہید اسپتال ،جناح اسپتال، سول اسپتال اور پاکستا ن ریلوے اسپتال میں دوائیں فراہم کی جائیںگی۔ ان میں فی الحا ل چالیس دوائیں ڈاکٹر کی تجویز پر متعلقہ اسپتال کی انتظامیہ کی نگرانی اور صوابدید سے فراہم کی جائیں گی ۔تاہم وہ اس کا دائرہ شہر کے دیگر سرکاری اسپتالوں اور صوبہ کے دیگر شہروں میں پھیلائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ عام افراد مستفید ہو سکیں۔ کمشنر نے کہا کہ سر کا ری اسپتالوں پر عام افراد کا انحصار ہے ۔ دوائیں عام افراد کی استعداد سے باہر ہوگئی ہیں ۔حکومت اپنے وسائل میں ہر ممکنہ کو شش کر رہی ہے کہ صحت کے شعبہ کو ترقی دے اور عام افراد کی صحت کی ضروریات پوری کرے۔انھوں نے کہا کہ یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ صحت کے مسائل کے حل اور عام اور مستحق افراد کوصحت کی بہتر فراہمی کےلئے سول سر وسز اکیڈمی کے بارہویںکامن کے افسران جو ملک بھر میں مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں میں ملک کی خدمت کر رہے ہیں ذاتی حیثیت میں عوام کی خد مت کر نے کے خواہاں ہیں۔اس موقع پر انھوں نے ٹرسٹ کے بانی جاوید نثار اور دیگر بارہویں کامن کے افسران جو اس نیک کام میں شریک ہیں شکریہ ادا کیا کہ وہ ملک کے مختلف حصوں سے کراچی اس منصوبہ کا آغاز کر نے کےلئے کراچی آئے ۔کمشنرنے ان کی کو ششوں کو سراہا کہ انھوں نے اس کام کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے بانی نیف ڈیک لاہور کے ڈائریکڑ جنرل جاوید نثار سینئر ڈائریکڑ ہیلتھ بلدیہ عظمیٰ کراچی ڈاکٹر سلمیٰ کو ثر اور ڈاکٹر سندس قریشی مر حومہ کے والد انکم ٹیکس کمشنرڈاکٹر بشارت قریشی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر اسپتال کی انتظامیہ کے افسران ڈاکڑز بھی مو جو د تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...