Tuesday, October 27, 2020
Home Trending عبدالرحمن ملک کا نائن زیرو کا دورہ، ایم کیو ایم رہنماﺅں سے...

عبدالرحمن ملک کا نائن زیرو کا دورہ، ایم کیو ایم رہنماﺅں سے اہم ملاقات

rahman-malik-at-nine-zeroکراچی،         سینیٹر عبدالرحمن ملک کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے اہم رہنماﺅں پر مشتمل وفد نے پیرکی شام ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیروکادورہ کیا۔دونوں جماعتوں کے رہنماﺅں نے اتفاق کیا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنے مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان کا سوچنا چاہیے۔ تحریک انصاف ، عوامی تحریک اور حکومت بات چیت کے ذریعے مسئلے کو حل کریں ، تصادم سے پاکستان کو نقصان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے سینیٹر عبدالرحمن ملک کی قیادت میں بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی نے پیرکومتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکزنائن زیروکادورہ کیا۔ پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹی میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر بلوچ ، سینیٹر مولا بخش چانڈیو ، شرجیل میمن اور دیگر شریک تھے۔ مذاکراتی کمیٹی نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنویئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ موجودہ سیاسی صورت حال میں پیدا ہونے والے ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے مقامی حکومتوں کا نظام بھی قائم کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے حکومت سے کہا ہے کہ احتجاجی جماعتوں کے جائز مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم جمہوریت بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

اس موقع پر سینیٹر عبدالرحمن ملک نے کہاکہ جن سیاسی جماعتوں سے وہ اب تک ملے ہیں سب جمہوریت کے حامی ہے حکومت اور احتجاجی جماعتیں ڈیڈ لاک کو ختم کرنے لیے مذاکرات کی طرف آئین اور وزیر اعظم اس سلسلے میں آگے بڑھیں۔ عبدالرحمن ملک نے کہا کہ حکومت کا اندازہ نہیں ہے کہ وہ ان مطالبات پر کس سطح تک جا کر جواب دیں گے۔ دونوں جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک میں جاری موجودہ سیاسی بحران کو ختم کرنے کے لیے ضرروت ہے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت آگے بڑحے اور اپنا کردار ادا کرے پاکستان اور جمہوریت کو چلنے دیا جائے اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے۔ بعدازاں پیپلزپارٹی کے وفد کے ارکان اسلام آباد روانہ ہو گئے جہاں وہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماں سے ملاقاتیں کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...