Saturday, October 24, 2020
Home Trending عبرتناک شکست سے بیٹسمینوں کی نااہلی ثابت ہوگئی، حنیف محمد

عبرتناک شکست سے بیٹسمینوں کی نااہلی ثابت ہوگئی، حنیف محمد

Hanif Mohammadکراچی، سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں عبرتناک شکست نے ہمارے بیٹسمینوں کی نااہلی ثابت کردی۔ میزبان ٹیم نے پاکستان کے برخلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور اسی لیے جیت ان کا مقدر بنی جبکہ کچھ قدرت بھی ان پر مہربان نظر آئی، دونوں ممالک کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دنیائے کرکٹ میں نامور بیٹسمین گردانے جانے والے حنیف محمد نے کہا کہ وہی ہوا کہ جس بات کا خدشہ تھا، ہماری بیٹنگ لائن نے اپنے قدرتی کھیل کو اپنانے کی بجائے دفاعی حکمت عملی اختیار کی اور یہ بات انھیں لے ڈوبی۔

پہلی اننگز میں 451 رنز بنانے والی قومی ٹیم نے حریف ٹیم کی سبقت کے بعد اپنی دوسری باری میں 180 رنز پر ڈھیر ہوکر یہ ظاہر کر دیا کہ وہ اپنی شہرت کے مطابق کسی بھی وقت 200 رنز سے کم پر پسپا ہو سکتی ہے، انھوں نے کہا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نھیں ہے کہ گال ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست کا سبب ہمارے بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی ہے، انھوں نے کہا کہ آخری روز موسم موزوں نہ تھا اور گہرے بادل چھائے رہنے کے بعد کھلاڑیوں کی بھی نظریں آسمان پر تھیں لیکن شاید سری لنکا کے نصیب میں کامیابی لکھی تھی جبکہ میچ ختم ہوتے ہی بارش بھی شروع ہوگئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی, کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ جیونیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی...

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...