Thursday, October 29, 2020
Home Trending عبرتناک شکست: کرکٹ شائقین قومی ٹیم پر برس پڑے

عبرتناک شکست: کرکٹ شائقین قومی ٹیم پر برس پڑے

pakistan west indiesکراچی: ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی عبرت ناک شکست کے بعد شائقین کرکٹ کے دل ٹوٹ گئے۔ نوجوان، خواتین، بچوں سمیت ہر عمر کے افراد قومی ٹیم پر برس پڑے۔ شائقین کا کہنا تھا کہ رات بھر جاگنے کے بعد ایسا نتیجہ ان کے لیے ذہنی کوفت کا باعث بنا۔ جذباتی نوجوانوں نے قومی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسی ٹیم تو گلی میں کرکٹ کھیلنے کے قابل بھی نہیں، ان سے کہیں بہتر تو نابیناؤں اور اسٹریٹ چلڈرن کی ٹیم ہوتی ہے۔ ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی پر دل جلے شائقین نے الفاظ کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے کرکٹ کو یا تو قطعی ختم کر دیا جائے یا پھر اس پوری ٹیم کو تبدیل کرکے ایسے ’’تجربہ کار‘‘ کھلاڑیوں کی بجائے نوجوانوں اور باصلاحیت نوجوانوں کو چن کر نئی ٹیم بنائی جائے جو کہ چھوٹے گرائونڈز اور کلبوں میں کھیل رہے ہیں، ان کا کھیل بھی قومی ٹیم سے کئی درجے بہتر ہے۔ کچھ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہم ایئرپورٹ پر قومی ٹیم کا ’’استقبال‘‘ کرنے کو تیار ہیں۔ استقبال کا لفظ انہوں نے منفی انداز میں استعمال کیا۔ غصے سے بھرے شائقین نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ اور پی سی بی کے ارباب اختیارات سمیت تمام افراد کی آنکھیں بند ہیں اور کھیل میں سیاست اور سفارش ملوث کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ٹیم کی کاردگی خراب ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نیو کراچی, مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی، دوسرا فرار

کراچی: نیو کراچی سیکٹر5 ڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ،پولیس کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر شہری سے لوٹ ما رکررہے تھے...

امتیاز سپر اسٹور نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا

کراچی:فرانس میں نبی ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع ہونے پر کراچی کے سب سے بڑے سپر مارٹ امتیاز سپر اسٹور نے تمام...

کرونا وائرس کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح نہ ہوسکا, سعید غنی

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح...

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...