کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان گزشتہ روز فلائٹ EK-611 کے ذریعے نجی دورے پر دبئی روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے دورۂ دبئی کے دوران ان کی غیر موجودگی میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ ہوں گے۔