Thursday, October 22, 2020
Home Trending عمران اسماعیل کے ساتھ جرائم پیشہ افراد ہیں، کنورنوید جمیل

عمران اسماعیل کے ساتھ جرائم پیشہ افراد ہیں، کنورنوید جمیل

naveed jameel1کراچی، حلقہ این اے 246 میں ایم کیوایم کے امیدوار کنورنویدجمیل نے الزام لگایاہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار کے ساتھ جرائم پیشہ افراد گھومتے ہیں اور پنجابی پختون اتحاد کے جرائم پیشہ افراد پی ٹی آئی میں رہنما بن گئے۔ ان خیالات کا اظہار کنورنوید نے میڈیا کو جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سکہ بند جرائم پیشہ افراد کی طرح اس طرح تحریک انصاف کے امیدوار اورعہدیداروں کے ساتھ ساتھ موجودگی سے اصل عزائم اوراصل چہرہ سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کٹی پہاڑی سے جرائم پیشہ افراد کو تحفظ بھی پی ٹی آئی کی صفوں سے ہی ملتا ہے۔ کنورنوید کا کہنا ہے کہ سندھ استظامیہ کو ایم کیوایم کی آنکھ کا تنکا تونظرآجاتا ہے لیکن پی ٹی آئی کی آنکھوں کا بانس دکھائی نہیں دیتا۔انہوں نے الزام لگایا کہ اسی کی دہائی کی لسانی جماعت پنجابی پختون اتحاد سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ افراد کو بڑی تعداد پی ٹی آئی میں لیڈر بننے کا موقع فراہم کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کا معاملہ، وزیراعظم کو بریف کرنے گورنر سندھ اسلام آباد پہنچ گئے

گورنر سندھ عمران اسماعیل بڑے مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے،گورنر سندھ وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ون آن ون...

کیپٹن صفدرکی گرفتاری تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

سندھ حکومت نے کیپٹن صفدرکی گرفتاری اور پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواست پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے...

مسکن چورنگی ھماکہ،مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج

مسکن چورنگی کے قریب دھماکے سے عمارت کے تباہ ہونے کی ایف آئی آرگلشن اقبال تھانے میں درج کرلی گئی ہے، پولیس...

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...