بدھ, مارچ 22, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانعمران خان کا جیل بھروتحریک معطل کرنے کا اعلان

عمران خان کا جیل بھروتحریک معطل کرنے کا اعلان

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان کیاہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے اہم بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے لکھا کہ “ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں“۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ آئین کو برقرار رکھنا سپریم کورٹ کی ذمہ داری تھی، اور انہوں نے آج اپنے فیصلے کے ذریعے بہادری سے یہ کام کیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق یہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا دعویٰ ہے۔ ہم اپنی جیل بھرو تحریک کو معطل کر رہے ہیں اور خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابی مہم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code