وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اسد عمر نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) نے ایک بار پھر تمام بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی ہے, نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1 ہزار 708 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 184 ہو گئی ہے۔پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 21 ہو گئی ہے، جب کہ 1109 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 21 ہزار 98 ہے۔