Tuesday, October 27, 2020
Home Trending نئے صوبے بنانے کی بات پر مجھے غدار کہا جارہا ہے، الطاف...

نئے صوبے بنانے کی بات پر مجھے غدار کہا جارہا ہے، الطاف حسین

Altaf Hussainکراچی،ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ فوج کے بارے میں کئی سیاسی رہنماؤں نے غیر مناسب باتیں کیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جب کہ عوام کے مطالبے پر ملک میں مزید صوبے بنانے کی بات کرنے پر بھی مجھے غدار کہا جارہا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر ایم کیو ایم امریکا کی جانب سے ہیوسٹن میں منعقد کیے جانے والے جشن فتح کے اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب حالات کتنے ہی خراب کیوں نہ ہوں اورتنظیم کے ذمہ داران کتنی ہی غفلت اور کوتاہی کامظاہرہ کیوں نہ کریں، اب تنظیم کی قیادت سے علیحدگی اختیارکرنے کی بات نہیں کروں گا، تحریک کی قیادت کرتا رہوں گا اور آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھوں گا۔
الطاف حسین نے کہا کہ کارکنان اورعوام کے حوصلے پست کرنے کیلئے طرح طرح کے مظالم کیے گئے لیکن ہم نے حوصلے نہیں ہارے اورعوام کی بھرپورحمایت سے این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ میری ایک تقریر کوجوازبناکرایم کیوایم کے خلاف الزامات اورپروپیگنڈوں کاطوفان کھڑاکردیاگیاہے ،مجھ پر مقدمات کی باتیں کی جارہی ہیں اور میرے خطابات پر پابندیوں کے لئے ٹی وی چینلزکوحکم نامے جاری کیے جارہے ہیں جب کہ میں نے نہ تو فوج کو برا بھلا کہا اور نہ ہی ’’ ر ا ‘‘ سے کوئی مدد مانگی تھی اس کے باوجودمیں نے اداروں اورعوام سے معافی مانگی، لیکن اگر پھر بھی میرے خلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ قائم کیاجاتاہے یاایم کیوایم کوکالعدم قرار دیا جاتا ہے توشوق سے کیاجائے۔
قائد ایم کیوایم کا کہنا تھا کہ کئی سیاسی رہنماؤں نے فوج کے بارے میں غیرمناسب باتیں کیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، منورحسن نے پاک فوج کے خلاف لڑنے والے طالبان کو شہید قراردیااور پاک فوج کے افسروں اورجوانوں کوشہید ماننے سے انکار کرکے ان کی توہین کی لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، نوازشریف جیل میں قیدہوئے توان کے بیٹے نے مددکیلئے بھارت کے وزیراعظم کوخط لکھا ان کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی جب کہ عمران خان نے اپنی ایک تقریر میں جرنیلوں کے بارے میں تحقیر آمیز جملے اداکیے اسی طرح غلام مصطفیٰ کھر نے بھارتی ٹینکوں پر بیٹھ کر پاکستان میں آنے کی بات کی لیکن وہ آج بھی معززہیں۔
الطاف حسین نے کہا کہ بہترحکمرانی کے لئے دنیابھرمیں نئے نئے صوبے اورانتظامی یونٹس قائم کیے جاتے ہیں ، میں نے بھی عوام کے مطالبے پر پاکستان میں مزید صوبے بنانے کی بات کی تواس پربھی مجھے غدار کہا جارہا ہے، ایم کیوایم پاکستان کی واحدلبرل، پروگریسو اور روشن خیال جماعت ہے جوپاکستان میں بسنے والے تمام فقہوں، مسلکوں اورمذاہب سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو برابر کا پاکستانی سمجھتی ہے اورسب کے ساتھ رنگ،نسل، زبان، جنس،قومیت،مسلک اور مذہب کے امتیاز سے بالاتر ہوکر مساوی سلوک کرنے اورانہیں برابرکے حقوق دینے پریقین رکھتی ہے، ہم ایک ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں اقرباء پروری اور پسند ناپسند کی بنیاد پر نہیں بلکہ میرٹ کی بنیاپرفیصلے کیے جائیں اور انصاف کاحصول امیراورغریب سب کے لئے آسان اورمساوی ہو۔
متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم جیسی لبرل جماعت کوآج غدار قراردے کر ہرطرف سے کچلنے کی کوشش کی جارہی ہیں، ہم پرچاہے جتناہی ظلم کیا جائے اور ہمارے خلاف چاہے جتنا پروپیگنڈہ کیاجائے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری، تحقیقاتی کمیٹی کا روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ

کراچی :سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کے واقعے کی تحقیقات کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ کرلیا...

کراچی ترقیاتی کمیٹی کا نالوں پر قائم آبادیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، کور کمانڈر...

سرجانی ٹاؤن, 5سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سے اغواء

کراچی:سرجانی ٹاؤن سیکٹر4 ڈی سے 5 سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سےاغواء ,پولیس کے مطابق گزشتہ روز پیر تقریبا رات...