Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں عوام اپنی گاڑیاں پیٹرول یا ڈیزل پر منتقل کریں ،الطاف حسین

عوام اپنی گاڑیاں پیٹرول یا ڈیزل پر منتقل کریں ،الطاف حسین

Altaf Hussain press conferenceکراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی جانوں کے تحفظ کیلئے اپنی گاڑیوں سے گیس سلنڈر نکال کرانہیں دوبارہ پیٹرول یاڈیزل پر منتقل کردیں۔ایم کیو ایم کی جانب سےجاری اعلامیے کے مطابق الطاف حسین نے سپرہائی وے پر مسافروین میں گیس سلنڈرپھٹنے سے ہو نے والی اموات پر افسوس کا اظہارکیاہے۔انھوں نےکہاکہ آئے دن مسافربسوں، ویگنوں اورنجی گاڑیوں میں گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعات ہورہے ہیں۔ جس کی ایک وجہ ناقص گیس سلنڈر اوران کی تنصیب کا ناقص نظام بھی ہے۔انہوں نےعوام سےبھی اپیل کی کہ وہ سلنڈر والی گاڑیو ں میں سفر نہ کریں۔ انھوں نےمطالبہ کیا کہ غیرمعیاری سلنڈروالی بسوں اورگاڑیوں کوسڑک پرلانےکی اجازت نہ دی جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...