ڈپٹی کمشنرو ایڈمنسٹریٹر کراچی ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو کاگلبرگ زون کے مختلف پارکس و پلے گراؤنڈ کا دورہ۔ عوام کو صحت مند تفریح کے ساتھ ساتھ آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے ضلع وسطی کے تمام پارکس کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلبرگ زون بلاک 15فیڈرل بی ایریا میں قائم بارہ دری پارک اور ٹی گراؤنڈپر بحالی کے کام کے معائنہ کے موقع پر وہاں موجود اہل محلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر سیبنٹرل محترمہ سمیرا حسین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سینٹرل امتیاز ابڑو،ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف،ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان ہمدانی اور علاقہ مکینوں نے کی بڑی تعداد موجود تھی.