Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں عدالت غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری

غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری

Pervez-Musharrafاسلام آباد: عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد واجد علی نے غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایک مرتبہ پھر سابق صدر پرویز مشرف عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سابق صدر کی جانب سے استثنیٰ اور عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ کیس کی مزید سماعت 2 اپریل کو ہوگی۔ واضح رہے کہ 2007 میں اسلام آباد کی لال مسجد اور اس سے ملحقہ جامعہ حفصہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران لال مسجد کے نائب خطیب عبدالرشید غازی اور ان کی والدہ سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...