Wednesday, October 21, 2020
Home Trending غزہ ملین مارچ، تیاریاں مکمل، مذہبی و سیاسی جماعتوں کی حمایت

غزہ ملین مارچ، تیاریاں مکمل، مذہبی و سیاسی جماعتوں کی حمایت

10521945_944390505587547_2628370537411313629_nکراچی،         جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی دہشت گردی کے شکار غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل کی مذمت اور مسلم دنیا کے حکمرانوں کو بیدار کرنے کے لیے شاہراہ فیصل پر ”غزہ ملین مارچ“ آج ہوگا، ملین مارچ میں جماعة الدعوة نے بھی بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے۔ ملین مارچ میں شہر بھر سے خواتین، بچوں، نوجوانوں، بزرگوں، تمام مکاتب فکر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد لاکھوں کی تعداد میں شریک ہونگے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ”غزہ ملین مارچ “ سے خصوصی خطاب کریں گے،

ملین مارچ کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ شہر بھر میں خواتین ، بچوں ،بزرگوں اور نوجوانوں کے قافلے شاہراہ فیصل پر پہنچیں گے، مارچ کا آغاز بلوچ کا لونی سے ہوگا اور مرد و خواتین شرکاءایف ٹی سی بلڈنگ تک پیدل مارچ کریں گے۔ شاہراہ فیصل پر مسجد رومی کے سامنے نصب آہنی پل پر سے قائدین شرکاءسے خطاب کریں گے، مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں شہر بھر میں لاکھوں کی تعداد میں ہینڈ بلز تقسیم کیے گئے، پورے شہر میں پوسٹر اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں، لاکھوں کی تعداد میں اہلیان کراچی کو جمع کرنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں بینرز اور ہینڈ بلز تقسیم کیے گئے، جب کہ اہم شاہراہوں پر سائن بورز آویزاں کیے گئے ہیں، استقبالیہ کیمپس اور فلوٹس کا گشت بھی جاری ہے، مارچ کے سلسلے میں سیاسی، مذہبی جماعتوں کے رہنما اور علماء سے رابطے کیے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

بلاول بھٹو کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ، کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں,بلاول بھٹو نے کراچی...

ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے کو ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لوٹ لیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا, فیڈرل بی ایریا کے علاقے...

سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ سندھ پولیس کے افسران بلاول کے اشارے پر چھٹی پر گئے,ٹوئٹر...

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی,کراچی واقعے کے بعد آئی جی سندھ اور...