Monday, October 26, 2020
Home Trending غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف صحافی برادری کی ریلی

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف صحافی برادری کی ریلی

10599465_10152196877567657_7925075823202901397_nکراچی،         غزہ پر جاری اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت اور عالمی اداروں کی بے حسی کے خلاف کراچی کی صحافی برادری بھی میدان میں نکل آئی۔ بدھ کو کراچی پریس کلب کے تحت پریس کلب تا سندھ اسمبلی غزہ مارچ کیا گیا جس میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ غزہ مارچ کی قیادت کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران، جوائنٹ سیکرٹری شمس کیریو ، گورننگ باڈی کے ممبران کفیل الدین فیضان ، لیاقت مغل ،سینئر صحافی ادریس بختیار ، خورشید عباسی ، اے ایچ خانزادہ ،نصر اللہ چوہدری ، رضوان بھٹی ،نعمت خان ، حامدالرحمن ، شاہد غزالی سمیت دیگر کر رہے تھے۔ صحافیوں کے غزہ مارچ میں جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرازق نے بھی شرکت کی۔

صحافیوں نے اس موقع پر فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لئے ٹی شرٹس پہنی ہوئی تھیں اور بازﺅں پر فلسطینی جھنڈے کی پٹیاں بھی باندھ رکھی تھی ۔ اسرائیلی مظالم کے خلاف بینرز اور پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے ۔صحافی مسلسل لبیک یا غزہ ۔ اسرائیل وامریکہ مردہ باد کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔ غزہ مارچ کا آغاز کراچی پریس کلب سے ہوا جو سندھ اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوا ۔ مارچ کے شرکاءاسرائیلی جارحیت کے خلاف زبردست نعرے بازی کر رہے تھے اور مطالبہ کر رہے تھے اقوام متحدہ ، او آئی سی سمیت تمام عالمی ادارے فلسطینی عوام اور وہاں کوریج کرنے والے صحافیوں کو اسرائیلی درندگی کا نشانہ بننے سے بچانے کے لئے اقدامات کریں۔

غزہ مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے امتیاز خان فاران کا کہنا تھا کہ اسرائیلی درندگی کو لگام دینے کے لئے کوئی عالمی رہنما نہیں اٹھ رہا ہے ۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی ٹھیکداروں کے نزدیک انسانی بالخصوص مسلمانوں کی جانوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔ہم عالمی اداروں کی توجہ وہاں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہو جانے والے صحافیوں کی طرف بھی دلانا چاہتے ہیں کہ ان کے قتل کا مقدمہ بھی اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف چلایا جائے ۔ آج کراچی کی صحافی برادری متحد ہو کر پوری امت مسلمہ کو پیغام دے رہی ہے کہ اپنے کلمہ گو فلسطینی بھائیوں کی حمایت میں متحد ہوجاﺅ۔

رکن سندھ اسمبلی عبد الرزاق نے کہا کہ کراچی کے صحافیوں کا غزہ مارچ ہمارے حکمرانوں کے لئے طمانچہ ہے جو کہتے ہیں صحافی متحد نہیں ہو سکتے ہیں ۔صحافی برادری کا فلسطینی عوام سے یکجہتی اور اسرائیلی بمباری کے خلاف سڑکوں پر آنا اس بات کی دلیل ہے کہ جب تک معاشرے کا یہ طبقہ بیدار رہے گا اس وقت تک دنیا بھر میں ہونے والے مظالم کے خلاف آوازیں بلند ہوتی رہیں گی۔

سینئر صحافی ادریس بختیار کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کا اسرائیلی فوجوں نے محاصرہ کیا ہوا ہے اور اس محاصرے کو طول دینے کے لئے وہاں مزید اقدمات کئے جا رہے ہیں ۔ غزہ میں اپنی جان پر کھیل کر رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے مثبت اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کی اور اسرائیلی جارحیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر عالمی انسانی حقوق کے دعوے داروں کا بھی دوہرا معیار سامنے آ گیا ہے جو اسرائیلی مظالم کو اس کے دفاع سے تشبہیہ دے کر اس کی حمایت کر رہے ہیں۔

1 COMMENT

  1. پاکستانی صحافیوں کا فلسطینی مسلمانوں کے لیے آواز اٹھانا احسن قدم ہے ۔ اللہ غزہ کے مسلمانوں کو اسرائیلی درندگی سے بچائے اور حماس کی مدد فرمائے ۔ آمین

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف سے ملاقات

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف ایڈمرل امجد شاہ سے ملاقات، ملاقات میں ملک کی ترقی اور امن...

کراچی میں آج چپ تعزیے کے 2 جلوس،ٹریفک پلان جاری

کراچی میں آج 26 اکتوبر بروز پیر چپ تعزیے کے 2 جلوس برآمد ہو رہے ہیں, ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل...

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...