Sunday, October 25, 2020
Home Trending فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں میں خاتون سمیت 5 افراد جاں...

فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

karachikillingکراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت5افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک کالونی منگھو پیر روڈ پر ظفرماربل شاپ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے60 سالہ عنایت ہلاک ہو گیا ، مقتول بلدیہ ٹاﺅن اتحاد ٹاﺅن کا رہائشی اور آبائی تعلق سیالکوٹ سے تھا، مقتول ماربل کی شاپ پر کام کرتا تھا۔واضح رہے ماربل شاپ کے مالک ظفر کوبھی 2 ماہ قبل فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔ سرجانی ناردرن بائی پاس جھاڑیوں میں ایک شخص کی ہاتھ پاﺅں بندھی لاش ملی جو8سے10دن پرانی ہے، مقتول کو نامعلوم ملزمان نے بہیمانہ تشددکانشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کر کے ہلاک کیا اورشناخت مٹانے کیلیے چہرے کو مسخ کر دیا گیا۔

جوہرآباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 14مکان نمبرR/750کی رہائشی32سالہ شمائلہ بیگ گھرمیں پراسرارطور پر ہلاک ہو گئی ، متوفیہ اپنی بہن40 سالہ نائلہ کے ساتھ رہتی تھی، دونوں بہنیں ذہنی مریض ہیں، دونوں بہنوں کی شہر کے مختلف علاقوں میں کافی پراپرٹی ہے جس کے کرائے سے ان کا گھر چلتاہے۔ موچکومواچھ گوٹھ قبائل مسجدکے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے16سالہ اکرم بروہی ہلاک ہو گیا ، مقتول کے اہل خانہ نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔

کلاکوٹ کے علاقے لیاری گل محمدلائن ناگ مان مسجد کے قریب نور محمد عرف بابا لاڈلا گروپ اور عذیر گروپ کے کارندوں میں فائرنگ کے تبادلے میں20 سالہ شخص سرفراز ہلاک ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے عذیر بلوچ گروپ کا کارندہ تھا،بابا لاڈلا گروپ نے لیاری کے بیشتر علاقوں میں اپنے ٹھکانے بنا لیے ہیں جس کے بعدلیاری میں دونوں گروپوں میں تصادم کاخدشہ ہے۔شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر28سالہ محمد فاروق کو زخمی کر دیا۔ رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سرسید کے علاقے نارتھ کراچی ڈسکوموڑ کے قریب نامعلوم ملزمان نے چلتی موٹرسائیکل پر سوار20 سالہ رمیز کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیاجس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

شاہ لطیف ٹاﺅن کے علاقے مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ سہیل زخمی ہوگیا ،ملیر بکرا پیڑی سندھی اسکول کے قریب لیاری گینگ وار جاوید بلوچ کے جوئے کے اڈے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 30 سالہ محمد بلوچ،ڈاکس کے علاقے محمدی کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 25 سالہ صنم ،کورنگی صنعتی ایریاقلندریہ ہوٹل کے قریب فائرنگ سے32 سالہ سرور زخمی ہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...