Tuesday, October 20, 2020
Home Trending فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار، ایرانی قونصلیٹ کے ملازم سمیت 4...

فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار، ایرانی قونصلیٹ کے ملازم سمیت 4 جاں بحق

crimeکراچی، شہر میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں اسپیشل برانچ ، ٹریفک پولیس کے اہلکار اور ایرانی قونصلیٹ کے ملازم اور اس کے بھائی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 4افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاﺅن بجلی نگرمیں موٹرسائیکل سوار2 ملزمان نے موٹرسائیکل پرسوار32سالہ حسنات شاہ کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیا،ایس ایچ اوزاہد حسین نے بتایا کہ مقتول حسنات شاہ اسپیشل برانچ پیرآباد میں تعینات تھا اورواقعے کے وقت پیرآباد تھانے سے اپنے گھربجلی نگرجارہا تھا کہ ملزمان نے تعاقب کے بعد فائرنگ کرکے اسے قتل کیااور فرارہوگئے، پولیس کوشبہ ہے کہ مقتول حسنات شاہ کے قتل میں کالعدم تنظیم ملوث ہےـ

شاہراہ نور جہاں کے علاقے عبداللہ کالج چورنگی پرموٹرسائیکل سوارملزمان نے موٹر سائیکل سوار35سالہ فیض محمدکے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اورفرارہوگئے، مقتول ٹریفک پولیس کا اہلکار اوراتحاد ٹاﺅن کا رہائشی تھا جبکہ اس کے دوبیٹے اوردوبیٹیاں ہیں۔ گارڈن ٹریفک پولیس چوکی کے ہیڈ محررنازک نے بتایا کہ مقتول گارڈن ٹریفک پولیس چوکی پر تعینات تھا واقعے کے وقت وہ اپنے گھر سے گارڈن ڈیوٹی پر آنے کے لیے نکلا تھا کہ تعاقب میں آنے والے موٹرسائیکل سوارملزمان نے عبداللہ کالج چورنگی کے قریب عقب سے کمر اور پیٹ میں تین گولیاں مار دیں جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، مقتول کی نماز جنازہ رات8 بجے گارڈن ہیڈ کوارٹر ساﺅتھ میں پورے پولیس اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں مقتول کے رشتے داروں کے علاوہ ڈی آئی جی ٹریفک عارف حنیف ، ایس ایس پی ساﺅتھ ٹریفک تنویرعالم اوڈھو اوردیگر اعلیٰ افسران واہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ اسے اتحاد ٹاﺅن قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا، پولیس کے مطابق فیض محمد اور حسنات شاہ کوملزمان نے نائن ایم ایم پستول سے قتل کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ نے زبردست قسم کی بیان بازی کی کی ہے، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے زبردست قسم کی بیان بازی...

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کا کیپٹن صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کیپٹین صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کریں گے ، ڈپٹی...

شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا

کراچی: شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ متعدد افراد زخمی، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا، پولیس کے مطابق شیریں جناح...

شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

کراچی: شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب...