Thursday, October 22, 2020
Home Trending فائرنگ کے واقعات میں دو افرادجاں بحق، 3 زخمی ہوگئے

فائرنگ کے واقعات میں دو افرادجاں بحق، 3 زخمی ہوگئے

279982-Body-1408137595-606-640x480کراچی، سرجانی ٹاون میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک جبکہ مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاو¿ن میں کے ڈی اے فلیٹس کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 35 سالہ افتخار ولد مختاراحمد اور 32 سالہ فیضان شدید زخمی ہوگئے جنھیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ عباسی شہید اسپتال کے ایم ایل اوڈاکٹر پرشوتم کے مطابق دونوں افراد کو مردہ حالت میں عباسی اسپتال پہنچایا گیا۔ ایس ایچ او سرجانی ٹاون بشیراحمد وٹونے ایکسپریس کو بتایا کہ افتخاراپنی اسٹیٹ ایجنسی پر بیٹھا ہوا تھا کہ موٹرسائیکل سوار نامعلوم افرادآئے اور اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہوگئے۔
جس سے افتخاراور فیضان ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص کے زخمی ہونے کے بھی اطلاع ملی ہے۔ انھوں نے کہا کہ فوری طور پر واقعے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا ہے کیونکہ علاقے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ان کا کسی سے کوئی تنازع نہیں تھا۔ واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ ہوسکتا ہے لیکن فوری طور پر کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

پولیس مزیدتحقیقات کررہی ہے۔ علاوہ ازیں لانڈھی کے علاقے مانسہرہ کالونی میںشفیع ہوٹل کے قریب مسلح افرادکی فائرنگ سے 40 سالہ سعید باچا ولد شیخ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیاگیا۔ ابراہیم حیدری کے علاقے میں کورنگی کراسنگ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ سلمان ولد انیس زخمی ہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...