Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت فراہمی آب کے محصولات بذریعہ بجلی بل وصول کرنے کی تیاری

فراہمی آب کے محصولات بذریعہ بجلی بل وصول کرنے کی تیاری

electricity1کراچی: حکومت سندھ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی مالی مشکلات ختم کرنے کے لئے فراہمی ونکا سی آب کے محصولات بذریعہ بجلی بل وصول کرنے کے لئے سوچ بچار شروع کردی ہے،اس بارے میں باقاعدہ سمری وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے منظور کرائی جائے گی،اس بارے میں سندھ حکومت کے ذمہ دار زرائع نے خبر رساں ایجنسی آئی این پی کو بتایا ہے کہ کے ڈبلیو اینڈ ایس بی پر کے الیکٹر ک کے بقایا جات کی مد میں ساڑھے 17 ارب روپے ہیں،جو نئی حکمت عملی کے تحت نہ صرف ادا کئے جائیں گے بلکہ واٹر بورڈ خطیررقم بھی ہر ماہ حاصل ہوسکے گی،ذرائع کے مطابق اس وقت شہر میں کے الیکٹرک کے22 لاکھ صارفین ہیں جو باقاعدہ میٹر کے  زریعے بجلی استعمال کرتے ہیں یہ صارفین با آسانی معمولی واٹر اینڈسیوریج کے محصولات ادا کر کے ادارے کامالی بوجھ ختم کرسکتے ہیں،ذرائع کے مطابق محصولات 3 کیٹگری میں وصول کی جائیں گی،جن  میں انڈسٹریل کمرشل اور گھریلو ریٹ بھی شامل ہوں گے اور واٹر بورڈ کا صارف باآسانی یہ بل ادا کرسکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...

بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے

کراچی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے آئی جی ہائوس پہنچ گئے، آئی جی مشتاق مہر سے ملاقات ۔کام...