Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کا سائٹ فیکٹری میں ریسکیو آپریشن، کھانا اورپانی بھی...

فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کا سائٹ فیکٹری میں ریسکیو آپریشن، کھانا اورپانی بھی فراہم کیا گیا

320x180کراچی، جماعة الدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن نے سائٹ ایریا فیکٹری میں آتش زدگی کے دوران برق رفتار ریسکیو آپریشن سرانجام دیا۔ فیکٹری سے خام مال اور مشینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے علاوہ مزدوروں اور ریسکیو ورکرز میں تیار کھانا اور صاف پانی بھی تقسیم کیا گیا۔ ولیکا چورنگی کے قریب واقع سائٹ ایریا کی فیکٹری میں ہولناک آگ کی اطلاع پاتے ہی فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے رضاکاروں نے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ دن بھر ریسکیو آپریشن کی نگرانی امیر جماعة الدعوة کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کر رہے تھے۔ امدادی سرگرمیوں میں فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے رضاکاروں کے علاوہ ایف آئی ایف کی ایمبولینسوں نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر جماعة الدعوة کے ضلعی امیر محمد صابر اور فلاح انسانیت ایمبولینس کراچی کے انچارج عبدالوحید بندھانی و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے کہا کہ جماعة الدعوة متاثرہ افراد کے درد کو اپنا درد سمجھتی ہے۔ آتش زدگی کے موقع پر بڑے نقصان سے بچنے کے لیے حکومت انڈسٹریل ایریا میں ریسکیو اور فائرسینٹر ترجیحی بنیادوں پر قائم کرے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں کے دوران ہمارے رضاکار زخمی بھی ہوئے ہیں، لیکن کارکنوں کے حوصلے اب بھی بلند ہے۔ جماعة الدعوة آتش زدگی سے متاثرہ افراد کی مکمل بحالی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...