Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں فلسطینیوں کا جرم صرف مسلمان ہونا ہے، مزمل اقبال ہاشمی

فلسطینیوں کا جرم صرف مسلمان ہونا ہے، مزمل اقبال ہاشمی

Muzammil Iqbal Hashmiکراچی، جماعة الدعوة کی اپیل پر ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کراچی میں بھی مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیلی مظالم کو خطبات جمعہ کا موضوع بنایا گیا۔ اجتماعات جمعہ میں مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں اور عالم اسلام سے فلسطین کے معاملے میں مضبوط کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی۔ شہر میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات سے جماعة الدعوة کے رہنماﺅں، مذہبی قائدین اور جید علماءو خطباءکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل، امریکا کی شکست سے عبرت حاصل کرے۔ فلسطینی 6 دہائیوں سے قربانیاں پیش کر رہے ہیں، وہ اسرائیل کے ظلم و جبر سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کو غاصب اسرائیل کے ظلم سے نجات دلانا پوری مسلم امہ پر فرض ہے۔ غزہ کو کھنڈرات میں تبدیل کرکے اسرائیل خود کو محفوظ تصور نہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی، نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری، جماعة الدعوة کرچی کے رہنما حافظ کلیم اللہ، ابو عکاشہ منصور و دیگر نے شہر کے مختلف علاقوں میں خطبات جمعہ کے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجتماعات جمعہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین کی کثیر تعداد بھی خطبات جمعہ میں شریک رہی۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے حیدر آباد میں خطبہ جمعہ اور بعد ازاں ”یکجہتی فلسطین کارواں“ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کا جرم صرف مسلمان ہونا ہے۔ اسرائیل جان لے فلسطینی جھکنے والے نہیں ہیں۔ بیت المقدس کی آزادی کے لیے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ مسلم حکمران بے حسی ترک کرکے فلسطین کے معاملے پر دوٹوک موقف اختیار کریں۔ پوری مسلم امہ کے دل مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اگر مسلم حکمران متحد ہو کر جرات مندانہ پیغام دیں تو اسرائیل کو نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جرات نہیں ہو گی۔ جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی نے مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نیو ورلڈ آرڈر کی حیثیت اب ختم ہوچکی ہے۔ اسرائیل یاد رکھے جو بھی اسلام اور مسلمانوں پر حملہ آور ہوا ہے، وہ سلامت نہیں رہ سکا۔ اسرائیل طاقت کے بل بوتے پر مظلوم فلسطینیوں کو زیادہ دیر تک یرغمال بناکر نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں فساد برپا کرنے والی طاقتیں زیادہ دیر تک باقی نہیں رہتی۔ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، فلسطین کی آزادی کے دن قریب آچکے ہیں۔ نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری نے جامع مسجد باب الاسلام ڈالمیا میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں نے لاکھوں قربانیاں پیش کی ہیں، دنیا کی جابر طاقتیں انہیں آزادی کے حصول سے روک نہیں سکتی۔ غزہ کے مظلوم مسلمان طویل عرصہ سے محصوری کی زندگی بسر کر رہے ہیں، لیکن ان کے حوصلے اب بھی بلند ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نارتھ ناظم آباد میں لڑکی کی ٹارگٹ کلنگ

نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک اے انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس کے سامنے گلی میں کار پر فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی...

امریکا میں 14 سالہ بچی نے کورونا کے علاج میں مددگار مالیکیول دریافت کرلیا

مریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ریاست ٹیکساس کے علاقے فریسکو کی رہائشی نوجوان طالبہ انیقہ چیبرولو کو ’تھری...

اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی:اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ، گلشن اقبال میں واقع بیکن لائٹ اسکول کے سامنے والدین...

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی,پولیس کے مطابق ناظم آباد انٹر بورڈ آفس کےقریب نامعلوم...