کراچی: فیڈرل بی ایریا میں مین ہول بیٹھنے کے باعث سڑک پر سیوریج کا پانی جمع ہوگیاجب کہ گڑھے میں موٹر سائیکل سوار گر کر شدید زخمی ہوگیا،وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی سائٹ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایڈمنسٹریٹرکراچی افتخار شلوانی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سے توکوئی امید نہیں، ایڈمنسٹریٹرکراچی جلد از جلد اس پرکام شروع کریں،لوگوں کی جان خطرے میں ہے، معاملہ اٹھانے پر واٹر بورڈ کا عملہ مین ہول کی مرمت کے لیے پہنچ گیا۔واٹربورڈ کا کہنا ہے اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں ڈھائی لاکھ مین ہولز ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت مخدوش ہے۔