Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابوپانے کیلئے پانی بلا تعطل فراہم...

فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابوپانے کیلئے پانی بلا تعطل فراہم کیا گیا، واٹربورڈ

Syed Hashim Raza Zaidiکراچی، ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زید ی کی ہدایت پر سائٹ کی فیکٹری میں لگنے والی آگ بجھانے کے لئے فوری طور پر قصبہ سائٹ، سخی حسن اور احسن آباد ہائیڈرنٹس سے بلدیہ عظمیٰ کے فائر ٹینڈرز کو پانی فراہم کیا گیا ، جبکہ دیگر ہائیڈرنٹس کو بھی پانی کی فراہمی کی ہدایات جاری کی گئیں ، جیسے ہی ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی کو آگ لگنے کی اطلاع ملی انہوں نے انچارج ہائیڈرنٹس راشد صدیقی کو فائرٹینڈرز کو پانی فراہم کرنے کی ہدایت کی ، انچارج ہائیڈرنٹس نے اپنی نگرانی میں پانی کی فراہمی جاری رکھی اورفائرٹینڈرز کو پانی کی تسلسل سے فراہمی کے ساتھ ساتھ نجی ٹینکرز سے بھی پانی کی فراہمی ممکن بنائی گئی ،دریں اثناء ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی نے بھی فائر ٹینڈرز کو پانی کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا ،واضح رہے کہ ایم ڈی واٹربورڈ نے بطور پالیسی شہر کے کسی بھی علاقہ میں آگ بجھانے کے لئے واٹربورڈ کے تمام ہائیڈرنٹس کوتمام فائر ٹینڈرز کو پانی بلاتاخیر اور تسلسل سے فراہمی کے احکامات دیئے ہیں تاہم عام دنوں میں اس سہولت کا اطلاق نہیں ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...