Tuesday, October 20, 2020
Home Trending شہر قائد میں ایک گھنٹے کے دوران 3 پولیس اہلکاروں کو موت...

شہر قائد میں ایک گھنٹے کے دوران 3 پولیس اہلکاروں کو موت کی نیند سلا دیا گیا

 Target Killingکراچی، شہر قائد میں چند روز کے سکون کے بعد ایک مرتبہ پھر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے آج بھی اب تک 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 بے گناہ افراد کو موت کے منہ میں دھکیلا جاچکا ہے۔ لانڈھی میں ایکسپورٹ پراسسنگ زون کے دفتر کے قریب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ لانڈھی نمبر 6 سے ایک شخص کی لاش ملی جسے امدادی کارکنوں نے جناح اسپتال منتقل کردیا، مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔

بلڈیہ ٹاو¿ن کے علاقے اتحاد ٹاون میں ہیڈ کانسٹیبل طاہر موٹر سائیکل پر گھر سے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلرز نے اسے فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا۔ اس کے علاوہ قائد آباد میں داو¿د چورنگی کے قریب پولیس اہلکار اظہر اور اعظم کو دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آج جاں بحق ہونے والے تینوں اہلکار انسداد پولیو مہم میں رضاکاروں کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔ واضح رہے کہ رواں برس اب تک مختلف پرتشدد واقعات میں 110 سے زائد پولیس اہلکار اور افسران جاں بحق ہوچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...