Friday, October 30, 2020
Home Trending قادری کو بغاوت کے جرم میں گرفتار کیا جائے، مفتی محمد نعیم

قادری کو بغاوت کے جرم میں گرفتار کیا جائے، مفتی محمد نعیم

Muhammad-Naeemکراچی، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ طاہرالقادری کو بغاوت پر عوام کو اکسانے کے جرم میں گرفتار کیاجائے، مخصوص ٹولہ قادری کو استعمال اوراس کی پشت پناہی کررہا ہے۔ ملک دشمن وطن عزیز میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکاکر شام وعراق جیسی صورتحال پیداکرنے چاہتے ہیں، دھرنا اورمارچ ملک وملت سے ہمدردی نہیں بلکہ بیرونی ایجنڈا اور ملک میں افراتفریح اورانتشار پھیلانا ہے حکمران قادری کے خلاف بروقت کارروائی کرتے تو آج اسلام آباد یرغمال نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا طاہر القادری مفتی نہیں بلکہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق شہرت کا بھوت اورنفسیاتی مریض ہے، نام نہاد شیخ السلام نے ہمیشہ مذہب کا لبادہ اوڑھ کر ذاتی مفادات حاصل کئے اوراب انقلاب کے نام پر قوم کے خون سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، طاہرالقادری کی پشت پناہی ایک مخصوص ٹولہ کررہا ہے جو ملکی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر ملک میں شام اورعراق جیسی صورتحال پیدا کرنا چاہتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...