Monday, October 26, 2020
Home کھیل قبضہ مافیا سے گراﺅنڈز واگزار کرائے جائیں، پاسبان

قبضہ مافیا سے گراﺅنڈز واگزار کرائے جائیں، پاسبان

Photo-Salman-Nawabکراچی،         بلوچ اسٹار فٹبال کلب، گذری کے زیراہتمام منعقد کئے گئے یوم آزادی بلوچ فٹبال ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی پاسبان ڈیفنس کے صدر سلمان نواب نے کہا ہے کہ اگر حکومت اسکول کی سطح پر کھیلوں کو فروغ دے تو پاکستان عالمی سطح پر ایک مرتبہ پھر اپنے کھوئے اعزازات حاصل کرسکتا ہے۔ ٹورنامنٹ میں لیاری، لانڈھی، ڈالمیا، گارڈن سمیت شہر کے دیگر کئی علاقوں کی چلڈرن ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ ایگل اسپورٹس کلب اور محبوب اسپورٹس کلب کے درمیان کھیلا گیا جو کہ ایگل اسپورٹس کلب نے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے جیت لیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سلمان نواب نے کہا جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینے کیلئے بلوچ اسٹار فٹبال کلب کی جانب سے یوم آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔انہوں نے دونوں ٹیموں کے کھیل اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اسٹریٹ چلڈرن ٹیم نے باضابطہ کوچنگ کے بغیر گلی محلوں میں کھیلتے ہوئے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں کوئی مناسب گراﺅنڈ نہ ہونے کی وجہ سے یوم آزادی فٹبال بلوچ فٹبال ٹورنامنٹ بلوچ پاڑہ گذری کی گلی میں منعقد کرایا گیا جس کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حکومت کھیلوں جیسی صحت مند سرگرمیوں کے معاملے میں کتنی سنجیدہ ہے۔بعد ازاں فاتح ایگل اسپورٹس کلب اور رنر اپ محبوب اسپورٹس کلب کی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر ”یوم آزادی بلوچ فٹبال ٹورنامنٹ “ کے آرگنائزر رمضان بلوچ ، عمران بلوچ، اور سہیل بلوچ بھی موجود تھے ۔ سلمان نواب نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر کے ہر علاقے میں گراﺅنڈ بنائے جائیں اور جن گراﺅنڈز پر قبضہ مافیا نے کمرشل پلازہ تعمیر کردئیے ہیں انہیں واگزار کرایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی مسکن دھماکا, جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

کراچی: گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قريب عمارت میں دھماکے کا ايک اور زخمی دوران علاج دم توڑ گیا جس کے...

سندھ میں کرونا کے نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض جاں بحق

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا سے متعلق اپنے وڈیو بیان مین کہا کہ سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران...

نیب نے سندھ حکومت کو 224 ملین سے زائد کی رقم حوالے کر دی

چئیرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں 22 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چیف سیکرٹری سندھ کے حوالے...

کراچی میں بڑے ٹینکرز پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کا ایس ایس پیز کو خط

کراچی:کراچی میں بڑے ٹینکرز کی انٹری بند، ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام بڑے ٹینکرز پر پابندی کاحکم نامہ جاری کردیا، ڈی...