Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں قبلہ درست نہ کیا تو یہ معاہدے ہمارے گلے پڑجائیں گے، حافظ...

قبلہ درست نہ کیا تو یہ معاہدے ہمارے گلے پڑجائیں گے، حافظ عاکف سعید

tanzem islamiکراچی ، چین سے معاہدے خوش آئند لیکن اگر ہم نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو یہ معاہدے ہمارے گلے پڑ جائیں گے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوںنے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بجلی کے قحط اور انفراسٹرکچر نہ ہونے کی وجہ سے بیرون پاکستان سے سرمایہ کاری تو دور کی بات ہے خود پاکستان کا سرمایہ دار یہاں سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے۔ اگرپاکستان میں ہر قسم کی تجارت و صنعت و حرفت پھلے پھولے تو عوام کو روز گار ملے گا اور جو لوگ غربت کی لکیر کے نیچے کسمپرسی اور محتاجی کی زندگی گزار رہے ہیں وہ اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکیں گے لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے اگر ہم نے اس نظریہ سے انحراف اور اللہ ورسول سے بغاوت کا معاملہ جاری رکھا اور یہاں حقیقی اسلامی ریاست قائم نہ کی اور دولت چند ہاتھوں میں گردش کرتی رہی تو یہی معاہدے ہمارے لیے بد ترین عذاب کا باعث بن جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...