Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں قومیتوں کو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں، وسیم اختر

قومیتوں کو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں، وسیم اختر

waseem-akhtarایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ مہاجروں کو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں اور دیگر قومیتوں کو اکٹھا کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔کراچی کے علاقے کورنگی 6 نمبر میں ایم کیو ایم کی رکنیت سازی کیمپ میں وسیم اختر سیمت دیگر رہنماﺅں نے دورہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں وسیم اختر نے کہا کہ لاڑکانہ، بدین اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کو رکنیت سازی مہم سے روکا جا رہا ہے۔جاگیردارانہ اور وڈیرانہ سوچ رکھنے والے ایم کیو ایم کو ملک میں پھیلنے سے روکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت سی جگہ مشکلات آرہی ہیں لیکن نہ پہلے ڈرے نہ اب ڈریں گے، 16 ہزار سے زائد لوگوں کی قربانی دی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگ ایم کیو ایم میں شامل ہو رہے ہیں۔ وسیم اختر نے کہا کہ الطاف حسین نے جوانی سے ہی غریب و متوسط طبقہ کی نمائندگی کی، وڈیرانہ اور جاگیردرانہ سوچ رکھنے والے ان کے مخالف رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے غریب اور مڈل کلاس لوگوں کو اسمبلی تک پہنچایا، ملک میں دیگر سیاسی جماعتوں نے جاگیرداروں اور وڈیروں کو اسمبلیوں میں پہنچایا۔ ایم کیو ایم نے 14 نومبر سے شروع ہونے والی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں ملک بھر میں 370 سے زائد مرکزی کیمپ جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں چھوٹے کیمپ قائم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نیو کراچی, مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی، دوسرا فرار

کراچی: نیو کراچی سیکٹر5 ڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ،پولیس کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر شہری سے لوٹ ما رکررہے تھے...

امتیاز سپر اسٹور نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا

کراچی:فرانس میں نبی ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع ہونے پر کراچی کے سب سے بڑے سپر مارٹ امتیاز سپر اسٹور نے تمام...

کرونا وائرس کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح نہ ہوسکا, سعید غنی

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح...

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...